جہلم(عبدالغفور بٹ)انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف لائنز کلب کے زیر انتظام پینے کا صاف پانی ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے کے عنوان سے تحصیل دینہ کے نواحی علاقہ ملدیو قلعہ روہتاس روڈ پر ایک کنواں کھدوایا گیا،جس سے اہل دیہہ کے متعدد گھروں کو پینے کا صاف پانی میسر ہوگا،پانی کا پراجیکٹ جہلم رائل لائنز کلب نے مکمل کیا اور کنواں میں پانی نکالنے کیلئے بھی واٹرپمپ کے ساتھ پانی کی ٹینکی کا بھی اضافی بندوبست کیا گیا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ وائس گورنر 205N2لائن میجر محمدا نور مرزا،زون چیئرپرسن لائن مظہر اکرام،صدر لائن جاوید اسلام قریشی،ریجن کوارڈینیٹر لائن اسحاق ڈار،ڈسٹرکٹ چیئرپرسن بلڈ لائن یاسر حسین،ممبر شپ چیئرپرسن لائن عبدالغفور بٹ،ٹریر لائن وقار حسین،بورڈ آف ڈائریکٹر لائن حسن بٹ موجود تھے،اہل دیہہ نے ڈسٹرکٹ چیئرپرسن لائن یاسر حسین کی اس کاوش کو سراہا کہ جنہوں نے ہم جیسے لوگوں سے وعدہ کرنے کے بعد اپنے لائنز دوستوں کے ہمراہ اس پراجیکٹ کو مکمل کر کے اجر عظیم حاصل کر لیا،
The post پینے کا صاف پانی ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے،جاوید اسلام قریشی appeared first on جہلم جیو.