جہلم(محمدشہباز بٹ)تھانہ صدر اور چوٹالہ پولیس کا تیز رفتاری اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف ایکشن،دو ڈمپروں اور ایک مسافری ہائی ایس کو بند کر کے ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا ،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے گھرمالہ کے مقام سے تیز رفتاری اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ڈمپر کو بند کر کے ڈرائیور عبدالستار کو گرفتار کیا،تھانہ صدر پولیس نے ہی چتن کے مقام پر تیز رفتاری سے آنے والے ڈمپر نمبر STJ/149کو روک کر غفلت و لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیور عمران علی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا جبکہ تھانہ چوٹالہ پولیس نے دوران گشت مصری موڑ کے مقام پر تیز رفتار ہائی ایس نمبر RPT/5772کو روکا جو مسافروں سے اوور لوڈ تھی اور چھت پر بھی 4مسافر سوار تھے جبکہ سیڑھی پر بھی تین مسافر کھڑے تھے تھانہ چوٹالہ پولیس نے مسافری ہائی ایس کے ڈرائیور تنویر احمد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
The post تھانہ صدر اور چوٹالہ پولیس کا تیز رفتاری اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف ایکشن، appeared first on JhelumGeo.com.