جہلم(محمدشہباز بٹ)’ہفتہ صفائی مہم کا آغاز‘میونسپل کمیٹی کے چیئرمین حاجی مرزا راشد ندیم نے صفائی مہم کاآغاز شاندار چوک میں جھاڑو لگا کر کیا،وائس چیئرمین چوہدری مقبول حسین کونسلرز اور مسلم لیگ ن کے عہدہداران بھی اس موقع پر موجود تھے،25سینٹری ورکر ایک وارڈ میں صفائی کریں گے جبکہ ان کی نگرای ایک سنٹری سپروائزر کریگا ہر وارڈ میں کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے ایک ٹریکٹر ٹرالی بھی موجود ہوگی۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی جہلم کے چیئرمین حاجی مرزا راشد ندیم نے شہری کو ہر فضا اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے ہفتہ صفائی مہم کاآغاز شاندار چوک میں جھاڑو لگا کر کیا ،وائس چیئرمین چوہدری مقبول حسین ،مسلم لیگ ن ضلع جہلم کے صدر چوہدری محمد بوٹا جاوید سمیت تمام کونسلرز اور میونسپل کمیٹی کا عملہ بھی انکے ہمراہ تھا جبکہ تاجروں کی کثیر تعداد بھی صفائی مہم کی افتتاحی تقریب میں شریک تھی،میونسپل کمیٹی کے چیئرمین حاجی مرزا راشد ندیم نے اس موقع پر بتایا کہ بلا تفریق شہر کی تمام وارڈوں میں صفائی کروائی جائے گی ،میونسپل کمیٹی کا عملہ گلی محلوں میں جا کر کوڑا کرکٹ اکٹھا کرے گا،انہوں نے کہا کہ شہر کو خوبصورت اور صاف بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے تمام شہریوں کو چاہیے کہ اپنے گھر کی طرح گلی محلوں اور سڑکوں کو صاف رکھیں ،کوڑا کرکٹ گلی محلوں میں پھینکنے کی بجائے میونسپل کمیٹی کی مقرر کردہ جگہوں پر پھینکیں ۔
The post میونسپل کمیٹی کے چیئرمین حاجی مرزا راشد ندیم نے صفائی مہم کاآغاز شاندار چوک میں جھاڑو لگا کر کیا appeared first on JhelumGeo.com.