Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

کمپیوٹررائزڈ اراضی سنٹر کرپشن اور ٹاؤٹ مافیا کا راج،

جہلم(محمدشہباز بٹ)کمپیوٹررائزڈ اراضی سنٹر کرپشن اور ٹاؤٹ مافیا کا راج،کمپیوٹررائزڈ اراضی سنٹر میں سائلین سے 40روپے فیس وصول کر کے 20روپے کی رسیدیں جاری ہونے لگیں،کرپشن مافیا سائلین کو قطاروں میں کھڑا کر کے دن بھر ذلیل کرتا جبکہ ٹاؤٹ قطاروں میں کھڑے سائلین سے ہزار روپے فی کس وصول کر کے لائن کی پابندیاں ختم کرواتا ہے،ہزار روپے وصول کرنے والے سائلین کو پروٹوکول جبکہ رشوت نہ دینے والوں کو دن بھر ذلیل وخوار کیا جاتا ہے،کمپیوٹررائزڈ سنٹر کے عملہ کی بھینٹ چڑھنے والے متاثرہ شہری نے وزیراعلیٰ شکایت سیل اور ڈپٹی کمشنر جہلم کو تحریری درخواست دے دی،وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق کمپیوٹررائزڈ اراضی سنٹر جہلم میں کرپشن اور ٹاؤٹ مافیا وزیراعلیٰ کی کرپشن سے پاک پنجاب اور میرٹ پالیسیوں کی دھجیاں اڑارہا ہے ،عمران خان نامی شہری نے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد اقبال حسین اور وزیرا علیٰ شکایت سیل میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ منیر احمد ملازم ریکارڈ اراضی سنٹر نے مجھ سے 40روپے حاصل کیے اور 20روپے کی رسید جاری کی اور میری آنکھوں کے سامنے تمام درخواست گزاروں سے 20روپے کی کمپیوٹررائزڈ رسید جاری کی جبکہ 40روپے فیس وصول کی،عمران خان نے بتایا کہ ٹوکن نمبر 11حاصل کرنے کے بعد میں لائن میں کھڑا ہو گیا تو وہاں پر ایک نامعلوم شخص جسکو سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہوں میرے پاس آیا اور کہا اگر 1000روپے دیں تو آپکو لائن میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں،میں نے اس سے پوچھا تم کون ہو تو اس نے کہا مجھے عملہ نے ہی مقررکر رکھا ہے اگر روٹین کے مطابق کام کروانا ہے تو بے شک لائن میں کھڑے رہو،عمران خان نے ڈپٹی کمشنر کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ میں جسے ہی ڈیلنگ نمبر 5کے کاؤنٹر پر پہنچاتو ٹوکن نمبر 5کو ڈیل کرنے کی بجائے ٹوکن نمبر 8کو بلا لیا گیا جو کہ لائن چھوڑ کر ٹاؤٹ کے ہمراہ کمپیوٹر آپریٹر سے کام کروانے لگا،اس کے بعد ٹاؤٹ نے دو ٹوکن پیچھے کھڑے ہوئے ٹوکن نمبر 13کی کال کروائی اور اسے لائن سے نکال کر اسکا کام کروایا گیا جس پر میں نے اعتراض کیا اور شکایت سیل نمبر 042-99268173اور 042-99268045پر کال کی جو ریسیو نہ ہوئی،وزیراعلیٰ شکایت سیل میں درخواست دی وہاں سے کال آئی کہ ڈپٹی کمشنر جہلم کو تحریری درخواست دیں،متاثرہ شخص نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

The post کمپیوٹررائزڈ اراضی سنٹر کرپشن اور ٹاؤٹ مافیا کا راج، appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles