جہلم(عبدالغفور بٹ)سکولوں کے باہر چھٹی کے اوقات میں ٹریفک جام معمول بن گیا،ٹریفک پولیس اپنی دیہاڑیاں لگا رہی ہے ان خیالات کااظہار وہاں پر موجود ٹریفک میں پھنسے شہریوں نے میڈیا کے نمائندوں سے کیا انہوں نے کہا کہ یہ ایک دن کا نہیں بلکہ عرصہ دراز سے یہ معمول بن چکا ہے کہ یوں ہی چھٹی کا وقت قریب آتا ہے ٹرنسپورٹر گاڑیاں بے ڈنگے انداز میں سڑکوں پر کھڑی کر دیتے ہیں جس سے سول لائن روڈ ،المرکز روڈ اور اس کے ملحقہ سڑکوں پر نہ صرف گاڑیوں کا گزرنا بلکہ پیدل گزرنا بھی محال ہو جاتا ہے ،شہریوں نے ڈی پی اوجہلم سے اپیل کی ہے کہ چھٹی کے اوقات میں ان سکولوں کے باہر بلاک ٹریفک کا جائزہ لیں جو کسی وقت بھی کسی حادثے یا دہشت گردی کا سبب بن سکتی ہے اور ڈیوٹی پر مامو ر ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی حاضری کو بھی چیک کرنے کی ضرورت ہے آخر میں شہریوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ شہریوں کے مسائل پر توجہ دی جائے اور ان کے کام کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا دور کیا جائے۔
The post سکولوں کے باہر چھٹی کے اوقات میں ٹریفک جام معمول بن گیا appeared first on JhelumGeo.com.