Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

نبی مکرم حضرت محمد مصطفیﷺ کی آمد کی خوشی میں محفل میلاد النبیﷺ کا انعقاد

$
0
0

جہلم(عبدالغفور بٹ)سب سے اعلیٰ و اولیٰ ہمارا نبی۔سب سے بالا و والا ہمارا نبی۔ملازم پی ٹی سی ایل جہلم (سگریٹ فیکٹری)محمد حنیف بٹ کی رہائش گاہ پر گزشتہ روز آقائے دوجہاں،والی کائنات ،فخر موجودات اور وجہ تخلیق کائنات، نور مجسم ،نبی مکرم حضرت محمد مصطفیﷺ کی آمد کی خوشی میں محفل میلاد النبیﷺ زیر صدارت الحافظ قاری نذیر احمد نقشبندی مذہبی جو ش و خروش اور عقیدت واحترام کے ساتھ منعقد ہوئی ۔اس موقع پر مہمان خصوصی صوفی محمد کرم الہٰی ،قاری نذیر احمد ،حاجی بشیر احمد،حافظ عامر علی،حافظ ارشد محمود گولڑوی ،طارق بٹ،عمیر عامر بٹ اور دیگر خوش الحان اور شیریں زبان نعت خواں حضرات نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے ۔محفل میں موجود ہر عاشق مصطفیﷺ کی کیفیت دیدنی تھی کیونکہ محفل کے ماحول نے ہر ایک کو عشق مصطفیؐ میں مستغرق کر رکھا تھا ۔محفل میں ہر شخص عشق مصطفیﷺ اور محبت رسولﷺ سے لبریز تھا۔یہ محفل تین گھنٹے جاری رہنے کے بعد شرکاء محفل کے سلام بحضور سرور کونین ﷺ پیش کرنے کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچی۔

The post نبی مکرم حضرت محمد مصطفیﷺ کی آمد کی خوشی میں محفل میلاد النبیﷺ کا انعقاد appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles