جہلم(عبدالغفور بٹ)ضلعی صدر مرکزی جماعت اہلسنت جہلم صاحبزادہ سید خلیل حسین شاہ کاظمی کے تایا زاد بھائی سید مشتاق حسین شاہ آف نور پور سیداں گزشتہ روز اللہ کو پیارے ہو گئے۔انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ نور پور سیداں (سوہاوہ)کی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی جس میں مذہبی ،سیاسی،سماجی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر لوگوں کی کثیر تعداد نے سید خلیل حسین شاہ کاظمی سے ان کے تایا زاد بھائی سید مشتاق حسین شاہ کی وفات پر دلی رنج و غم کااظہار کیا اور مرحوم کیلئے بلندی درجات کی دعا کی۔
The post سید خلیل حسین شاہ کاظمی کے تایا زاد بھائی سید مشتاق حسین شاہ آف نور پور سیداں گزشتہ روز اللہ کو پیارے ہو گئے appeared first on JhelumGeo.com.