Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

مولانا فضل الرحمن کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کی صورت میں کمیٹی پر صرف بوجھ ہیں،سید خلیل کاظمی

$
0
0

جہلم(عبدالغفور بٹ)مولانا فضل الرحمن کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کی صورت میں کمیٹی پر صرف بوجھ ہیں اوریہ بوجھ گزشتہ کئی سالوں سے کمیٹی پر چلا آرہا ہے جبکہ رزلٹ زیرو ہے۔حکومت کسی ایسے مجاہد کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنائے جونہ صرف تحریک آزادی کشمیر میں تحریک پیدا کرے بلکہ انڈیا کو بتادے کہ مجاہدین کشمیر کا خون ایک دن رنگ لانے والا ہے اور انشاء اللہ کشمیریوں کو آزادی نصیب ہو گی۔ان خیالات کااظہار مسلم کانفرنس ضلع جہلم کے صدر سید خلیل حسین شاہ کاظمی نے چیئرمین کشمیر کمیٹی کی کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے صحافیوں سے ایک ملاقات میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ حکومت کمیٹی کا چیئرمین ایسے شخص کو بنائے جس کی زیر قیادت کمیٹی آزادی کشمیر کیلئے فعال کردار ادا کرے تاکہ جلد آزادی کی راہ ہموار ہو۔سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے کہ کشمیر کی آزادی کیلئے بنائی گئی کمیٹی کا چیئرمین ایسے شخص کو بنایا گیا ہے جس کے آباؤ اجداد کانگریس کے ہمنوا رہے ہیں ’’گویا چور محافظ بنا دیے گئے‘‘۔

The post مولانا فضل الرحمن کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کی صورت میں کمیٹی پر صرف بوجھ ہیں،سید خلیل کاظمی appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles