Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

حضرت سید نا غوث اعظم دستگیررضی اللہ عنہ نے چالیس سال تک عشاء کے وضو سے نماز فجر ادا کی،مولانا محمدشہزاد مکی

$
0
0

جہلم(عبدالغفور بٹ)حضرت سید نا غوث اعظم دستگیررضی اللہ عنہ نے چالیس سال تک عشاء کے وضو سے نماز فجر ادا کی اور پندرہ سال تک ہر رات کو ایک قرآن مجید مکمل کیا۔ان خیالات کااظہار مبلغ ادارہ صراط مستقیم جہلم مولانا محمد شہزاد مکی جلالی نے مظفر ٹاؤن جہلم میں ’’شان اولیا کانفرنس ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے تقریباًایک لاکھ علماء تیار کر کے تربیت امت میں ایک اہم کردار ادا کیا ۔مولانا شہزاد مکی نے کہا کہ اسی کردار کے فیضان کایہ نتیجہ تھا کہ عظیم سپہ سالار حضرت سلطان صلاح الدین ایوبیؓ نے بیت المقدس کو فتح کیا ۔فتح کے بعد بیت المقدس میں سب سے پہلا خطبہ ابن ذکی نے دیا جو حضرت سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے شاگرد تھے ۔مولانا شہزاد مکی نے کہا کہ سیدنا حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ سمیت تمام علماء کرام اور صوفیاعظام کے نقش قدم پر چل کر اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر فلسطین اور کشمیر کی آزادی سمیت تمام مسلم ممالک سے دہشت گردی ،تخریب کاری،کرپشن،غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

The post حضرت سید نا غوث اعظم دستگیررضی اللہ عنہ نے چالیس سال تک عشاء کے وضو سے نماز فجر ادا کی،مولانا محمدشہزاد مکی appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles