پائی خیل (نامہ نگار)برصغیرپاک وہندمیں اسلام تلوارسے نہیں بلکہ اولیاء اللہ کے کرداروگفتارسے پھیلاہے ۔تفصیلات کے مطابق معروف دینی راہنما قاری آصف عنایت اللہ چشتی نے کہاہے کہ ملک میں دہشت گردی کفارکی سازش ہے ۔دہشتگردجس نام سے پہچانے جائیں وہ دشمن اسلام ہیں ۔کیونکہ بے گناہ مسلمانوں کاقاتل مسلمان ہونہیں سکتامیرے آقاﷺنے تومیدان جنگ کے علاوہ کفارپربھی ہتھیارنہیں اٹھایا۔برصغیرپاک وہندمیں اشاعت اسلام کاحقیقی سہراولیاء کرام کے سرہے ۔جوسرزمین پاک وہندپرآفتاب عالم کی طرح طلوع ہوئے۔برصغیرپاک وہندمیں اولیاء کرام نے اسلام کی جوخدمت کی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیںیہ ایک مسلمہ حقیقت اور تاریخ گواہ ہے کہ برصغیرپاک وہندکی آبادی کواسلام کی دولت اولیائے کرام کی پرامن تبلیغی مساعی بدولت نصیب ہوئی انہی کے باطنی تصرفات نے اس خطہ پرمسلمانوں کوحکمرانی کے مواقع فراہم کئے اسلام تلوارسے نہیں بلکہ اولیاء اللہ کے کرداروگفتارسے پھیلاہے ۔
The post برصغیرپاک وہندمیں اسلام تلوارسے نہیں بلکہ اولیاء اللہ کے کرداروگفتارسے پھیلاہے،قاری آصف عنایت appeared first on JhelumGeo.com.