پائی خیل (نامہ نگار)مویشی پال کسانوں کوہرسہولیات ان کے دہلیزپرپہنچانامیری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔کسان مویشی اوربھیڑبکریاں پال کردودھ اورگوشت کی کمی کوپوراکرسکتے ہیں بلکہ اپنامعاشی مستقبل بھی مضبوط بناسکتے ہیں ان خیالات کااظہارسیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نسیم صادق نے پائی خیل تھل کے وانڈھاگلبازخان والا(سرمت خیل)کادورہ کرتے ہوئے وہاں پرموجودکسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے بکریوں کے ریوڑاورپالتوبکروں کاخودمعائنہ کیااوراس موقع پرموجودافسران کوہدایت کی کہ مویشیوں اوربکریوں کے لئے نمکیات کی کمی ،پیٹ کے کیڑوں کی ادویات جلدازجلدمیسرکی جائیں۔مویشیوں اوربھیڑبکریوں کے لئے بروقت متعدی امراض کی ویکسنیشن کاأوثربندوبست کیاجائے اورکسانوں کی ہرمشکلات کاازالہ کیاجائے انہوں نے ہدایت کی ویٹرنری ہسپتال موچھ کی چھ یونین کونسلزکی مکمل مال شماری اوروانڈھاجات کی تعداداوردیگرلوازمات کی رپورٹ سے مجھے فی الفورآگاہ کیاجائے تاکہ یہاں پرناپیدسہولیات میسرکی جاسکیں۔اس موقع پرکسانوں امیرعبداللہ خان،جہان خان،حبیب اللہ خان ،قدرت اللہ خان ایڈوکیٹ ،مہرخان،زرخان اوردیگرکسانوں نے پائی خیل تھل کے لئے ویٹرنری ہسپتال کی منظوری کامطالبہ کیا۔جس سے انہوں نے ہرسہولیات میسرکرنے کااعادہ کیاانہوں نے کہاکہ کسان مویشی اوربھیڑبکریاں پال کرناصرف ملک میں دودھ اورگوشت کی کمی کوپوراکریں بلکہ اپنامعاشی مستقبل بھی مضبوط کریں اس موقع پرلینڈپروجیکٹ ڈائریکٹرنفیسہ ،ویٹرنری آفیسرڈاکٹرقیصر،ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک میانوالی ڈاکٹرہارونی درانی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
The post مویشی پال کسانوں کوہرسہولیات ان کے دہلیزپرپہنچانامیری اولین ترجیحات میں شامل ہے،نسیم صادق appeared first on JhelumGeo.com.