Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن فخر وصال سلطان راجہ کا ضلع جہلم کا دورہ

جہلم(جہلم جیو۔ڈاٹ کام) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن فخر وصال سلطان راجہ نے ضلع جہلم کا دورہ کیا اور ڈی پی اوآفس جہلم میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ڈی ایس پیز،تمام تھانوں کے ایس ایچ اوزاور انچارج چوکیات نے شرکت کی ۔ دوران میٹنگ ریجنل پولیس آفیسر صاحب راولپنڈی ریجن نے تمام افسران پرباور کیا کہ فری اینڈ فیئر الیکشن گورنمنٹ کی پالیسی ہے اور پولیس کی ذمہ داری اور ڈیوٹی میں شامل ہے ۔ الیکشن کے دوران پولیس کا کردار سہولت کار کے طور پر ہے لوگوں کو احساس تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ آپ تمام افسران اس بات سے بالا تر ہو کر کہ امیدوار کس پارٹی سے تعلق رکھتا ہے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں اور پولنگ اسٹیشن میں امن وامان کو قائم رکھیں ۔ ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوزاس بات کو مدنظر رکھیں اور اپنے اپنے علاقہ میں امیداوروں کو بااور کروائیں کہ دوران الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہ کی جا ئے گی کسی بھی فریق یافرد کی طرف سے غنڈہ گردی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ۔آر پی او نے افسران پر واضح کیا کہ اکثر پولنگ کے نتائج کے بعد نعرے بازی اور ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے اس سلسلہ میں اپنے علاقہ کے امیدواروں پر واضح کریں کہ اگر کسی بھی قسم کی خلاف ورزی سامنے آئی تو بلا تفریق کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ذمہ داران کو پابند سلاسل کروایا جائیگا۔ آر پی او راولپنڈی نے تمام ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی کہ اپنے اپنے علاقہ میں جہاں جہاں لڑائی جھگڑا کا امکان ہے فورََا نشاندہی کریں اور اس کے انسداد کے سلسلہ میں فوری پالیسی مرتب کریں ۔ آر پی او راولپنڈی نے ناجائز اسلحہ نیز ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے ۔ضلع میں الیکشن کے سیکورٹی انتظامات کے جائزہ کے بعد آر پی او راولپنڈی نے تمام افسران سے کرائم میٹنگ کی اور ضلع جہلم میں کرائم کی صورت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ ضلع میں قتل ، بینک ڈکیتی ، ڈکیتی ، رابری کی وارادتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کروانے پر ڈی پی اوجہلم اور ضلع جہلم کی پولیس کی کارکردگی کو سراہا ۔آر پی او راولپنڈی نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ عوام و الناس کے مسائل کا حل آپ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے عوام کے مسائل ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوکے لیول پر حل ہو جانے چاہیں نیز کہا کہ ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقہ میں میں کرائم کی صورت حال اور کرائم کے بارے میں مکمل طور پر آگاہی ہونی چاہیے۔میٹنگ کے اختتام پر آر پی او راولپنڈی نے تمام افسران کو اپنی ڈیوٹی ایماندری اور فرض شناسی سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔

The post ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن فخر وصال سلطان راجہ کا ضلع جہلم کا دورہ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles