جہلم(محمدوقاراحمدجنجوعہ)ڈی سی او جہلم ذوالفقاراحمد گھمن نے کہاہے کہ انتخابی عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے میں مبصرین کا کردار انتہائی اہم ہے اور دوسرے مرحلے میں جہلم میں منعقد ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں مشاہدہ کار انتہائی ذمہ داری اور پیشہ وارانہ اصولوں کو مدنظر رکھ کر اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ مشاہدکار یا مبصر انتخابی عمل کا غیر جانبدرانہ انداز میں مشاہدہ کریں اور ضابطہ اخلا ق کی سختی سے عمل کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فری اینڈ فےئر الیکشن نیٹ ورک (فافن ) کی زیر اہتمام الیکشن مشاہدہ کارو ں کیلئے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ی سی او جہلم ذوالفقاراحمد گھمن نے کہا کہ الیکشن مبصر یا مشاہدہ کار کے لئے ضروری ہے کہ جب وہ پولنگ سٹیشن میں داخل ہوں تو پریذائیڈنگ آفیسر سے اجازت طلب کریں اور انہتائی جانبداری اور خاموشی سے الیکشن کے عمل کا مشاہدہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ مشاہدہ کار کسی بھی صورت میں انتخابی عمل میں مداخلت نہیں کر سکتااور ضروری ہے کہ مشاہدہ کار ووٹر، سیاسی کارکن، انتخابی عملے یا پولیس کے ساتھ کسی بحث مباحثہ میں نہ پڑیں ۔ ڈی سی او جہلم ذوالفقاراحمد گھمن نے کہا کہ مبصرین کے لئے ضروری ہے کہ وہ انتخابی عمل کے دوران کسی بھی تنازعہ کی صورت میں ثالثی کا کردار ادا نہ کریں اور ہر قسم کے حالات میں عدم تشدد کا مظاہر ہ کریں اور انتخابی عملہ کو کسی قسم کا مشور ہ نہ دیں ۔ انہوں نے کہاکہ مبصرین کے ضرور ی ہے کہ وہ عملہ کے کام میں بالکل مداخلت نہ کریں۔
The post انتخابی عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے میں مبصرین کا کردار انتہائی اہم ہے،ڈی سی او جہلم appeared first on جہلم جیو.