Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

علامہ محمد اقبال کی شاعری آفاقی شاعری ہے،چوہدری محمد مختار

$
0
0
جہلم(سید جاوید رضوی)علامہ محمد اقبال کی شاعری آفاقی شاعری ہے جس کو ہر ملک و قوم نے پسند کیا اور آج اس سے مستفید ہونے کی کوشش کررہے ہیں،ان خیالات کااظہار مہمان خصوصی چوہدری محمد مختار سابق ڈویثرنل سپرٹینڈنٹ جہلم پوسٹ نے گورنمنٹ ڈگری کالج جی ٹی روڈ میں بزم اقبال کے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس تقریب کا اہتمام سی ڈی سی المرکز کے تعاون سے ہوا،اس تقریب کی صدارت ماہر اقبالیات پروفیسر قدرت علی سابقہ پرنسپل ایلمینٹری کالج نے ادا کیے مہمان اعزاز میں قاضی تنویر الدین سابقہ پرنسپل ایلمینٹری کالج نے اپنے خطاب میں فکر اقبال پر مدلل انداز میں اظہار خیال کیا ان کے علاوہ دیگر مقررین نے فہیم مرزا یو کے لندن،میجر(ر)زرگون گل اور پروفیسر زاہد ساہی شامل تھے،جنہوں نے سٹیج سیکرٹری کے طور پر بھی اپنے فرائض کو بڑے خوبصورت اور بھر موقع شعر وں کی خوشبو میں پیش کر کے حاظرین کے دل موہ لیے کالج ھذا کے پروفیسرمحمد اکرم مدنی علامہ اقبال کی فکری اور فلسفہ خودی پر سیر حاصل خطاب کیا جس کو بے حد پسند کیا،اس تقریب میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے بڑی دلچسپی سے پروگرام میں حصہ لیا اور اس بات کو سراہا کہ ہمارے شہر میں ایسے پروگرام تواتر سے ہونے چاہیے،انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی سی المرکز اور گورنمنٹ ڈگری کالج جی ٹی روڈ میں ہر سال یوم اقبال کو شایان شان طریقے سے منایا جاتا ہے،اس تقریب کے اختتام چیئرمین ادب و ثقافت میجر(ر)زرگون گل نے مہمان خصوصی مہمان اعزاز مقررین کے علاوہ حاظرین کا دلی شکریہ ادا کیا،جنہوں نے اپنا قیمتی وقت صرف کر کے علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تشریف لائے،

 

The post علامہ محمد اقبال کی شاعری آفاقی شاعری ہے،چوہدری محمد مختار appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles