ملک وال(نامہ نگار ) میونسپل کمیٹی ملک وال کے سپرنٹنڈنٹ ملک شیر محمد 40سالہ ملازمت کے بعد ریٹائر ہو گئے، عملہ کی طرف سے الوداعی تقریب ، خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔تفصیلات کیمطابق میونسپل کمیٹی ملک وال کے سپرنٹنڈنٹ ملک شیر محمد 40سالہ ملازمت کے بعد گزشتہ روز ریٹائر ہو گئے۔ اس موقع پر کمیٹی کے عملہ کی طرف سے پرتکلف الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں چیئرمین ایم سی حافظ قدیرالحسن شاہ، وائس چیئرمین حبیب الرحمن بھٹی ، چیف میونسپل آفیسر فیاض احمد وڑائچ ،میونسپل آفیسر ریگولیشن محمد عرفان گوندل،سینٹری انسپکٹر غلام عباس ، پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ساجد مغل، رجسٹری محرر محمد اعجاز باہوآنہ ، پولیس انسپکٹر ملک طارق کھوکھر سمیت کمیٹی کے ملازمین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر چیئرمین حافظ قدیرالحسن شاہ اور میونسپل چیف آفیسر فیاض وڑائچ نے کہا کہ ملک شیر محمد ایک منجھے ہوئے اہلکار تھے ہم نے بھی ان کے تجربہ سے بہت کچھ سیکھا کیونکہ یہ کمیٹی کے سینئر اور تجربہ کار اہلکار تھے۔ ملک شیر محمد نے کہا کہ ریٹائرمنٹ پر ساتھیوں کی طرف سے پرتکلف تقریب کا اہتمام میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں اور اس پر سب کا شکر گذار ہوں ۔۔۔۔
The post میونسپل کمیٹی ملک وال کے سپرنٹنڈنٹ ملک شیر محمد 40سالہ ملازمت کے بعد ریٹائر appeared first on JhelumGeo.com.