ملک وال (نامہ نگار) بار اور بنچ کے درمیان تعلقات کو خوشگوار بنانے اور وکلا کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملاٌ کام کروں گا ان خیالات کا اظہار بار ایسوسی ایشن ملک وال کے نومنتخب نائب صدر اکرام اللہ گوندل نے گزشتہ روز پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اکرام اللہ گوندل ایڈووکیٹ نے کہا کہ بار الیکشن میں ووٹ دینے والے تمام وکلا کا شکرگذار ہوں تاہم اب بلامتیاز تمام وکلا کے حقوق کیلئے کام کروں گا انہوں نے کہا کہ بار اور بنچ کے درمیان تعلقات کو بھی مثالی بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس ملکوال کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور انشاء اللہ 23جنوری کو عدالتیں نئے کمپلیکس میں منتقل کر دی جائیں گے جس سے کام میں مزید بہتری آ جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نئے جوڈیشل کمپلیکس میں وکلا کو چیمبرز کی تقسیم میرٹ پر کی جائے گی۔۔۔
The post بار اور بنچ کے درمیان تعلقات کو خوشگوار بنانے اور وکلا کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملاٌ کام کروں گا ،اکرام اللہ گوندل appeared first on JhelumGeo.com.