ملک وال (نامہ نگار) بھابھی سے مل کر بھائی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار ، پولیس خاتون کو پہلے ہی گرفتار کر کے جیل بھجوا چکی ہے ۔ تفصیلات کیمطابق تین ماہ قبل تھانہ گوجرہ کے علاقہ بھلووال میں حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم محمد نواز کا اندھا قتل ہوا تھا ۔ تاہم بعد ازاں پولیس نے مقتول کے والد کی درخواست پر مقتول کی بیوی شکیلہ کو شامل تفتیش کیا تو اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے اپنے دیور صفدراقبال عرف منور سے ناجائز مراسم تھے اور صفدر مجھ سے شادی کرنا چاہتا تھا اس لئے اس نے نواز کو راستے سے ہٹانے کیلئے رات کے وقت گلا دبا کر نواز کو قتل کر دیا تھا واقعہ کے بعد ملزم صفدر سعودی عرب چلا گیا تاہم چند روز قبل وہ سعودیہ سے واپس آ کر کر روپوش تھا ۔ پولیس تھانہ گوجرہ نے مخبری پر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ خاتون ملزمہ کو پولیس پہلے ہی گرفتار کر کے جیل بھیج چکی ہے۔۔۔
The post بھابھی سے مل کر بھائی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار ، appeared first on JhelumGeo.com.