پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز)پنڈدادنخان میں انشاء اللہ ہرجگہ شیر کو ہی کامیابی ملے گی سابقہ کونسلر اور موجودہ امیدوار خواجہ محمد حنیف نے وارڈ نمبر سات میں خواجہ فضل الہی کے گھر ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالے کے فضل و کرم سے بلے والوں کو تو پنڈدادنخان سے امیدوار ہی نہیں ملے ہیں انشاء اللہ الیکشن والے روز شیر ہی دہاڑے گا۔انشاء اللہ کامیابی حاصل کر کے وارڈ کے مکینوں کے مسائل احسن طریقے سے حل کرواں گا۔انھوں نے کہا کہ عوام اب بہت ہی با شعور ہیں اور ان کو اپنے اچھے بھلے کی خوب پہچان ہے اس لیے وہ اپنا قیمتی ووٹ سوچ سمجھ کر استعمال کریں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ فضل الہی نہ کہا کہ خواجہ محمد حنیف نے پہلے بھی وارڈ کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اس لیے وارڈ کے باسیوں نے ان کو دوبارہ اپنا امیدوار نامزد کیا ہے وہ عوام کی بلا تفریق خدمت کرتے ہیں اور آئندہ بھی عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔
The post پنڈدادنخان میں انشاء اللہ ہرجگہ شیر کو ہی کامیابی ملے گی ،خواجہ فضل الہٰی appeared first on جہلم جیو.