کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی ،راشدخان )کھیوڑہ وارڈ نمبر 6 میں چاروں امید واروں میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ،مکڑاچھ برادری کے حمایت یافتہ ایک ہی وارڈ کے تینوں امیدوار کونسلر بننے کے دعویدار،کارنر میٹنگز،جلسے و پروپیگنڈے عروج پر جبکہ ووٹروں نے سب کولارے لگارکھے ہیں۔تاہم چاروں امیدوار ووٹرز کومکمل مطمئن کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر6میں اس وقت چار امیدوار ایک دوسرے پر برتری کے لیے کوشاں ہیںآزاد امیدوار راجہ حیدر محمود جن کا انتخابی نشان جھونپڑی ہے اس وقت سب سے اہم ہو چکے ہیں گو کہ وہ وننگ پوزیشن میں تو نہیں ہیں تاہم ایک بڑا ووٹ بنک رکھتے ہیں کیونکہ ایک ہی برادری سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے امیدوار ملک امتیاز،ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر ملک فیصل ،اور آزاد امیدوار بالٹی نشان کے ساتھ ملک الطاف میدان میں ہیں جسکی وجہ سے ووٹر پریشان ہے کہ کس کی سپورٹ کی جائے اسی وجہ سے نیوٹرل ووٹر کا رجحان راجہ حیدرکی جانب ہو رہا ہے مزیدار بات یہ ہے کہ کئی سپوٹران کی تصاویر تمام امیدواروں کے بینرز پر موجود ہیں جسے دیکھ کر کہنا مشکل ہے کہ ووٹ کس کو جائے گا،حکومتی نااہلی کی وجہ سے ن لیگ کے امیدوراں کو ہر جگہ کڑوی باتیں سننے کو مل رہی ہیں جسکا انہیں دفا ع کرنا پڑتا ہے ۔جبکہ بہت سے ووٹر حضرات جن کا تعلق ن لیگ سے ہے وہ کئی پی ٹی آئی کو سپورٹ کر رہے ہیں اور کئی آزاد امیدواران کی سپورٹ میں ہیںیہاں مخالفت برائے مخالفت کا بھی ایک بڑا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔اب فیصلہ ووٹر کے ہاتھ میں ہے کہ وہ کتنی سمجھداری کا مظاہرہ کر کے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرتا ہے۔
The post کھیوڑہ وارڈ نمبر 6 میں چاروں امید واروں میں کانٹے دار مقابلہ متوقع appeared first on جہلم جیو.