Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم شہر وارڈ 20پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ عاصم کیانی کی انتخابی میٹنگ

$
0
0
جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم شہر وارڈ 20میں پی ٹی آئی کے امیدوار جنرل کونسلر کی کامیاب انتخابی میٹنگ،سینکڑوں افراد نے میٹنگ میں شرکت کی،جنرل کونسلر پی ٹی آئی راجہ عاصم کیانی کی میٹنگ کے میزبان چوہدری سارنگ خان،چوہدری سلطان محمودتھے جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری زاہد اختر ،عثمان الرحمن چوہان نے بھی شرکت کی ،تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کی وارڈ 20سے پی ٹی آئی کے جنرل کونسلر راجہ عاصم کیانی کی انتخابی مہم کے حوالہ سے مخدوم آباد جی ٹی روڈ جہلم جادہ میں پی ٹی آئی کی رہائش گاہ پر میٹنگ ہوئی جس میں پانچ سو کے قریب کارکنوں ووٹرز اور سپورٹر ز نے شرکت کی،اس موقع پر اہل علاقہ نے ان کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا،امیدوار جنرل کونسلر راجہ عاصم کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کی محرومیوں کو دور کروں گا اور اپنے محلہ میں سوئی گیس کی فراہمی کیلئے کامیابی کے بعد خصوصی کاوش کروں گا اسی طرح سیوریج کے حوالہ سے بھی کافی مسائل ہیں ان کا بھی ازالہ کروں گا جن پر ابھی تک توجہ نہیں دی کچی گلیوں کو پختہ کراؤں گا آپ نے آج یہ ثابت کر دیا ہے کہ 19نومبر کو آپ کا بھائی اور بیٹا انشاء اللہ کامیاب ہو گا اور میری کامیابی آپ کی دعاؤں اور ووٹ سے ہوگی،جبکہ عثمان الرحمن چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ عمران خان کے بلے کو ووٹ دیں اور عاصم کیانی کو کامیاب کریں،چوہدری زاہد اختر نے کہا کہ ہم کو اپنے اندر تبدیلی لانی ہے،اپنی سوچ کو بدلنا ہے،عاصم کیانی کو ووٹ دیں الیکشن کے بعد میں اور میرے یہ بھائی عاصم کیانی آپ کے علاقہ کو گیس کی فراہمی کیلئے عملی قدم اٹھائیں گے،آخر میں چوہدری سارنگ خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا،

 

The post جہلم شہر وارڈ 20پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ عاصم کیانی کی انتخابی میٹنگ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles