جہلم(جہلم جیو)ڈی سی او جہلم ذوالفقاراحمد گھمن نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابا ت کا انعقاد تمام اداروں کی آئینی ذمہ داری ہے اور میڈیا کا کردار اس تمام عمل میں انہتائی اہم ہے اور میڈیا کے نمائندے پیشہ وارانہ تقاضوں اور صحافتی اقدار کو سامنے رکھکر اس ذمہ داری سے سبکدوش ہوں ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ووٹنگ مشاہدہ کرنے والے میڈیا کے نمائندوں کو پولنگ سٹیشن کے اندر کیمرہ اور موبائل لیکر جانے کی اجاز ت نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلع کونسل ہال میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین، ڈی پی او جہلم مجاہد اکبر خان، اے ڈی سی عمران رضا عباسی اور تمام ریٹرن افسران اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ڈی سی او جہلم ذوالفقاراحمد گھمن نے کہاکہ الیکشن کے صرف مصدقہ نتائج ہی میڈیا میں دئیے جائیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقع کی اطلاع متعلقہ حکام کی آراء کے بغیر نہ دی جائے ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کیلئے تما م انتظامات مکمل کر لئے گے ہیں اور انتخابی عمل کو پرسکون انداز میں آئینی تقاضوں کے مطابق منعقد کرانے کیلئے تمام انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ڈی پی او جہلم مجاہد اکبر خان نے کہاکہ ضلع جہلم میں648 پولنگ سٹیشن قائم کئے گے ہیں جن میں سے پچاس انتہائی حساس ، 237حساس پولنگ سٹیشن ہیں جن کے لئے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چار ہزار پولیس کی نفری دوسرے اضلاع سے بلائی گئی ہے تاکہ امن و امان کی صورت حال برقرار رکھی جاسکے۔ ڈی پی او جہلم مجاہد اکبر خان نے کہاکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہے اور ریلیاں نکالنے والوں ، اسلحہ کی نمائش کی کسی صورت بھی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ ا نہوں نے کہاکہ الیکشن نتائج کے اعلان کے بعد بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی کسی صورت بھی اجاز ت نہ ہو گی۔
The post بلدیاتی انتخابا ت کا انعقاد تمام اداروں کی آئینی ذمہ داری ہے،ڈی سی اوجہلم appeared first on جہلم جیو.