Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پیمرا کی تحلیل کے بعد چینلز پر فحش اشتہارو ں کی بھرمار

جہلم(سید جاوید رضوی)پیمرا کی تحلیل کے بعد چینلز پر فحش اشتہارو ں کی بھرمار ہو گئی ہے اس فحاشی کو بند کیا جائے شہریوں کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ٹی وی چینلز جس کو معاشرے میں اب بے حد پزیرائی مل رہی ہے اور کوئی گھر ایسا نہیں جہاں ٹی وی نہ ہو بلکہ کئی گھروں میں چار چار ٹی وی موجود ہیں مگر دیکھنے میں آیا ہے کہ بچے اور طلبا و طالبات زیادہ تر اس ے مستفید ہو رہے ہیں مگر ٹی وی پروگراموں کے دوران کمرشل اشتہارات کے دوران اتنے فحش اور گھٹیا اشتہار دکھائے جاتے ہیں لگتا ہے کہ یہ اشتہار بنے تو کسی اور ملک کے لئے ہیں مگر اس کو تجرباتی طور پر عوامی برداشت ٹیسٹ کے طور دیا جارہا ہے تاکہ اگر میدان صاف ملے گا تو یورپی طرز کے بے حیائی کے اشتہار کی لانچ کر نے کا پروگرام ہے شہریوں نے کہا کہ ہمارے ایمان کو چیلنج نہ کرو اور اس قسم کی غلیظ سوچ کو نکال دو اور صاف ستھرے اشتہار چلاؤ ،ورنہ دین کی حفاظت کرنا مسلمان خوب جانتے ہیں،آخر میں شہریوں نے حکومت کو ان فحش اشتہارات کا نوٹس لینے اور زمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ یہ ناسور جڑ پکڑ کر روگ نہ بن جائے۔

The post پیمرا کی تحلیل کے بعد چینلز پر فحش اشتہارو ں کی بھرمار appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles