Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

طویل لو ڈ شیڈنگ سے امتحانات کی تیاری شدید متاثر

$
0
0

جہلم(سید جاوید رضوی)طویل لو ڈ شیڈنگ سے امتحانات کی تیاری شدید متاثر ہورہی ہے والدین کی حکومت کو دہائی، تفصیلات کے مطابق بجلی کی آنکھ مچولی اور رات بھر بجلی کا غائب ہونا ایک معمول بن گیا ہے جس سے دیگر معاملات زندگی کے ساتھ ساتھ طلبا اور طالبات کی امتحانی تیاری کا سلسہ بے حد متاثر ہو رہا ہے اور سال بھر کی محنت اور ریاضت داؤ پر لگی ہے جس سے والدین شدید پریشان ہیں مگر حکومت وقت کو کسی قسم کا کوئی احساس ہی نہیں ،والدین نے بتایا کہ لاکھوں روپے خرچ کرکے بچوں کو تعلیم دلا رہے ہیں مگر بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے بچوں کو نہ پڑھنے کا بہانہ مل جاتا ہے اور بچے بجلی بند ہوتے ہی سو جاتے ہیں ،تعلیمی اداروں میں بھی بار بار بجلی کا تعطل پڑھائی کو متاثر کر تا ہے ایسے حالات رہے تو تعلیمی سلسلہ چوپٹ ہو جائے گا۔آخر میں والدین نے حکومت وقت سے مارچ تک بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی استدعا کی ہے تاکہ بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے پڑھائی متاثر نہ ہو

The post طویل لو ڈ شیڈنگ سے امتحانات کی تیاری شدید متاثر appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles