جہلم(سید جاوید رضوی)ہوٹلوں میں ربڑی نما آٹے کی وجہ سے شہری معدے کی بیماریوں میں مبتلا، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق انتظامی مشینری کی سستی اور عدم توجہی کی بنا پر فلور ملوں نے ناقص آٹے کی سپلائی شروع کر دی ،جس سے شہری کھانا کھانے کے بعد معدے کے امراض میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔شہریوں نے انتظامیہ سے ناقص آٹے کے نمونے لیبارٹری بھجوانے اور متعلقہ سٹاف کو معیاری آٹا سپلائی کرنے کا پابند بنانے کا ڈپٹی کمشنر محمد اقبال خاں سے مطالبہ کر دیا۔
The post ہوٹلوں میں ربڑی نما آٹے کی وجہ سے شہری معدے کی بیماریوں میں مبتلا appeared first on JhelumGeo.com.