Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

لگڑ بھگڑ میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، زندگی اور موت مالک کائنات کے پاس ہے ،سید اکرم حسین شاہ

$
0
0

جہلم( چوہدری عابد محمود +عامر کیانی) زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے اورمیرے والدین نے میری رزق حلال سے پرورش کی ہے ، اللہ رب العزت نے مجھے شیر جیسا کلیجہ عطاء کر رکھا ہے ، لگڑ بھگڑ میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، زندگی اور موت مالک کائنات کے پاس ہے ، جس میں ہمت ہے میدا ن میں آئے،میرے خون میں ڈرنا اورچھپنا شامل نہیں،ان خیالات کا اظہار جہلم کے معروف سینئر صحافی چیئر مین میڈیا ون سید اکرم حسین شاہ نے مقامی اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سے فون نمبر 03479456764سے نامعلوم شخص کی طرف سے سنگین نتائج کی دھکمیوں کا سلسلہ جاری ہے، دھمکیاں دینے والے شخص نے کہا ہے کہ آپ کی تصویر میرے پاس پہنچ چکی ہے اب تمہیں بھی نہیں چھوڑوں گا اورتمہارے بچوں کو بھی اغواء کرا دونگا۔ سید اکرم حسین شاہ نے بتایا کہ گیدڑبھبھکیاں مارنے والے بزدل شخص نے کہا کہ میں دیکھوں گا کہ تم کتنے بہادر ہو ،دھمکیاں دینے والے شخص نے اپنا تعارف (ن) لیگی کارکن کے طور پر کروایا اور کہا کہ میں ن لیگ کی اعلی قیادت کے قریب ہوں اور یہ بھی کہا کہ اب جہلم میں آپ کا نام بھی لینے والا کوئی نہیں ہو گا دھمکیاں دینے والے نے یہ بھی کہا کہ ہم تباہ برباد کر دیں گے آپ کے ہر راستے کو آپ کی صحافت کو اور آپ کے ہر ایک رابطے کو اور یہ بھی کہا کہ ہم راجپوت خاندان سے تعلق رکھتے ہیں راجپوت دشمنی کے پکے اور جان لینے سے دریغ نہیں کرتے ، بھاگ لو جتنا بھاگ سکتے ہو، جب سید اکرم حسین شاہ بخاری سے پوچھا گیا کہ آپ کو کس پر شک ہے کہ کون دھکمیاں دے رہا ہے تو انہوں نے کہا کہ مجھے دھمکیوں سے کوئی ڈر خوف نہیں ، میں تو خطروں سے کھیلنے والا کھلاڑی ہوں ، جو فون پر دھکمیاں دیتے ہیں وہ بزدل ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں کسی پر شک نہیں کروں گا سب کچھ سامنے آ جائے گا پھر میں جو کچھ کروں گا وہ بھی زمانہ دیکھے گا میں نے تو اس زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھا ہے مگر اللہ سے ایک ہی دعا مانگی ہے کہ اے اللہ مجھے دشمن غیرت والا دینا کیونکہ اگر دشمن بے غیرت ہو تو مزہ نہیں آتا چوروں کی طرح وار کرنا ساری زندگی مجھے نہیں آیا اگر کسی کی ہمت ہے تو سامنے آئے مجھے دھکمیاں نہ دے مجھے دھکمیوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا یہ اس سے پہلے بھی چند منافقوں نے کر کے دیکھ لیا ہے اب دھمکیوں کا پھر سے یہ سلسلہ وہاں سے ہی شروع کیا گیا ہے آخر میں انہوں نے کہا کہ میری صحافی برادری میرے ساتھ ہے اللہ کے فضل سے میرا کوئی بال بھی بھیگا نہیں کر سکتا ۔

The post لگڑ بھگڑ میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، زندگی اور موت مالک کائنات کے پاس ہے ،سید اکرم حسین شاہ appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles