Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جنرل کونسلر کا الیکشن جیت کر عمران خان کی جھولی میں ڈال دوں گا،چوہدری نوید اختر نونی عیدگاہ

$
0
0
جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جنرل کونسلر کا الیکشن جیت کر عمران خان کی جھولی میں ڈال دوں گا،پی ٹی آئی کا نظریاتی کارکن ہوں،یو سی کوٹلہ فقیر وارڈ نمبر 3 عید گاہ ،ارسل ٹاؤن،راجگان ٹاؤن کے عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے،یو سی کوٹلہ فقیر سے آزاد امیدوار برائے جنرل کونسلر چوہدری نوید اختر نونی نے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے وارڈ کی آرائیں برادری،ڈھڈی برادری،کینال برادری،گورائیہ برادری،سہوترہ برادری،ملک برادری،کھتریل برادری کے علاوہ دیگر تمام برادریوں بالخصوص غیر زراعت پیشہ میری بھر پور انتخابی مہم چلا رہے ہیں میں غریب کا ساتھی ہوں ہمیشہ ظالموں کا ہاتھ روکا اور عمران خان کی تبدیلی ہروال دستے کا سپاہی ہوں نظریاتی طریقے انصاف کا کارکن ہوں،بے شک آزاد امیدوار کی حیثیت سے بالٹی کے نشان پر الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں لیکن یقینی جیت کے بعد اپنی کونسلر کی نشست پی ٹی آئی کی امانت سمجھ کر عمران خان کی جھولی میں ڈال دوں گا،آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ بھی پاکستان تحریک انصاف کی جماعت کے وسیع تر مفاد میں کیا،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ میرے والد چوہدری صابر مرحوم بھی کونسلر رہے اور انہوں نے علاقہ کے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی،اور اسی سفر کو جاری رکھتے ہوئے میں نے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، اور مجھے یو سی کوٹلہ فقیر میں پی ٹی آئی کے پینل کی بھر پور حمایت حاصل ہے،ہمارے خاندان نے ہمیشہ سیاست کو مقدس فرض جانا اور سماجی خدمت کی،پاکستان تحریک انصاف کے عیدگاہ میں بانی اراکین میں سے ہیں ہم نے سب سے پہلے رکنیت حاصل کی اور پی ٹی آئی کیلئے دن رات کام کیا آج اس کا صلہ مل رہا ہے ،جس کا ثبوت یہ ہے کہ پی ٹی آئی کا پینل میری بھر پور مدد کررہا ہے اور انہی کے تعاون سے الیکشن جیتوں گا،اپنے وارڈ سے کونسلر کا الیکشن جیت کر عمران خان کے نام کر دوں گا،میرے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار جنرل کونسلر زمان بٹ ہیں اور انہیں علاقہ کے عوام کی مایوس کن حمایت حاصل ہے میرے خلاف جو ن لیگی پراپیگنڈ ہے اس کا جواب 19نومبر کو دوں گا عمران خان کا سپاہی ہوں اس میں کوئی شک نہیں کہ یو سی کوٹلہ فقیر عیدگاہ میں پی ٹی آئی نمبر ون ہے عام انتخابات میں چوہدری لال حسین اورایم این اے نوابزادہ اقبال مہدی کو اپنے اس علاقہ سے بدترین شکست ہوئی اور پی ٹی آئی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی اور امیدوار قومی اسمبلی کو فتح حاصل ہوئی ،ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عوام موجودہ حکومت سے عاجز آچکے ہیں مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں بری طرح پس رہے ہیں اب وقت ہے کہ عمران خان کا ساتھ دیا جائے اور بلدیاتی الیکشن میں اچھے نمائندے منتخب کیے جائیں تاکہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نجات دلائی جائے،اور عوام کے جذبات سے کھیلنے والے کو شکست دے کر ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالا جا سکے،عوام باشعور ہو چکے ہیں انشاء اللہ 19نومبر کو کامیاب ہو کر اپنے وارڈ کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے تن من دھن لگا دوں گا،

 

The post جنرل کونسلر کا الیکشن جیت کر عمران خان کی جھولی میں ڈال دوں گا،چوہدری نوید اختر نونی عیدگاہ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles