جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم یو سی کوٹلہ فقیر وارڈ نمبر 4سے شیر جیتے گا،راجہ اعجاز کی شخصیت ہر دلعزیز ہے ،ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکن خان شہباز خان اور سید زبیر شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راجہ محمد اعجاز جو کہ جہلم یو سی کوٹلہ فقیر محلہ قادریہ آباد کرسچن کالونی ڈھوک وہاب دین سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور وارڈ نمبر 4کے عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے اور 19نومبر کو محلہ قادریہ آباد کا شیر راجہ اعجاز کامیاب ہوگا،کیونکہ اس کو کرسچن کمیونٹی کی بھر پور حمایت حاصل ہے ،اور کرسچن کالونی اور قادریہ آباد کے عوام نے عہد کیا ہے کہ مکمل طور پر اپنا ووٹ راجہ اعجاز کو پول کریں گے،راجہ اعجاز مسلم لیگ ن کے سرگرم اور ہر دلعزیز کارکن ہیں،یہی وجہ ہے کہ ان کو مسلم لیگ ن کی ضلعی قیادت نے پرزور اصرار کر کے اس علاقہ سے الیکشن لڑنے پر رضا مندکیا، انشاء اللہ 19نومبر کو فتح راجہ محمد اعجاز کی ہوگی،
The post جہلم یو سی کوٹلہ فقیر وارڈ نمبر 4سے شیر جیتے گا،سید زبیر شاہ خان شہباز appeared first on جہلم جیو.