Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

اللہ کی رضا کیلئے خدا کی مخلوق کی خدمت کرتا ہوں،چوہدری محمد آصف کوٹلہ آئمہ

$
0
0
جہلم(چوہدری سہیل عزیز)اللہ کی رضا کیلئے خدا کی مخلوق کی خدمت کرتا ہوں،یو سی 21کالاگجراں سے مسلم لیگ ن فاتح ہوگی،وارڈ 6سے مسلم لیگ ن کو پول ہونے والا ووٹ آپ کے مسائل کے حل کی نوید ہوگا،امیدوار برائے جنرل کونسلر یو سی کالاگجراں 21وارڈ نمبر 6چوہدری محمد آصف کوٹلہ آئمہ نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میری وارڈ نمبر 6میں شامل چار دیہاتوں کوٹلہ آئمہ،حاجی آئمہ،کوٹلی اللہ یاراورچک چھتہ کے عوام نہ صرف میری بھر پور حمایت کررہے ہیں ،آزاد امیدواروں کو ووٹ دینا اپنا ووٹ ضائع کرنے کے مترادف ہے،ہمارے پینل میں شامل تمام امیدوار سماجی خدمت کو اولین فرض سمجھتے ہیں ،اور ہم اپنے علاقہ کے عوام کے مسائل حل کرنے میں اللہ کی خوشنودی سمجھتے ہیں کبھی مفاد کیلئے سیاست نہیں کی ہمارے پینل میں سب قابل اور اعلیٰ کردار کے امیدوار ہیں جو اپنے علاقہ کے مسائل سے بھی بخوبی آگاہ ہیں،انہوں نے کہا کہ وارڈ نمبر 6سے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں امید واثق ہے کہ آپ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کر کے مسلم لیگ ن کے امیدوار چیئرمین میجر(ر)آصف محمود ،امیدوار وائس چیئرمین اظہر اقبال ڈارکو بھی ووٹ دیں گے اور ان چاروں دیہاتوں سے ان کے ووٹ بھی میرے برابر ہوں گے،جب ہمارا پینل کامیاب ہو گا اور آپ میاں نواز شریف اپنی محبت کااظہار کریں گے تو ہم آپ کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام ترتوانائیاں صرف کر دیں گے کیونکہ ہمارا پینل ایک قابل ٹیم ہے جو علاقہ کے مسائل کو دلی طور پر محسوس کرتی ہے،انشاء اللہ ہمارا یہ ٹیم ورک آ پ کے ووٹ کی طاقت سے نہ صرف کامیاب ہوگا بلکہ آپ کے دکھوں کا او رمسائل کا مداوابھی کریگا،انہوں نے ایک سوال کے جوا ب میں کہا کہ مفاد کی سیاست کے دن دادا نہیں بلکہ ہم اللہ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کیلئے علاقہ کے عوام کی خدمت کرتے ہیں الیکشن کے علاوہ بھی آپ کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں آپ اپنے ووٹ کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں اور جو امیدوار صرف الیکشن کا شوق لے کر آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ان کے بہکاوے میں نہ آئیں کیونکہ ہماری جماعت اقتدار میں ہے اور آپ کے مسائل حل کرنے کی پوزیشن میں ہے لہذا ووٹ مسل لیگ ن کے شیر کو دیں جب شیر جیتے گا تو فتح آپ کی ہوگی اور آپ کے مسائل بھی حل ہوں گے،انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ 19نومبر کو میری وارڈ سمیت یونین کونسل نمبر 21کالاگجراں سے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے نشان شیر پر مہر لگا کر ہمیں کامیاب کریں ،کیونکہ ہماری کامیابی صرف آ پ کے ووٹ سے ہی ممکن ہے اور اللہ کی بارگاہ سے امید ہے کہ فتح ہماری ہوگی،،

 

The post اللہ کی رضا کیلئے خدا کی مخلوق کی خدمت کرتا ہوں،چوہدری محمد آصف کوٹلہ آئمہ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles