Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سعیلہ میں پی ٹی آئی کا بانی رکن ہوں،چوہدری عبدالغفار مہر گوگا

$
0
0
جہلم(چوہدری سہیل عزیز)سعیلہ میں پی ٹی آئی کا بانی رکن ہوں،وارڈ نمبر 5یو سی کوٹلہ فقیر کا فاتح ہوں گا،پی ٹی آئی کے کارکن میری انتخابی مہم بھر پور طریقے سے کررہے ہیں ،یو سی کوٹلہ فقیر وارڈ نمبر 5سے پی ٹی آئی کے نامزد کردہ امیدوار جنرل کونسلر چوہدری عبدالغفار مہر گوگا نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یو سی کوٹلہ فقیر سے پی ٹی آئی کلین سویپ کریگی ہمارے چیئرمین کے امیدوار چوہدری ظفر حسین اپنے مکمل پینل سمیت جیتیں گے،کارکنوں کے اصرار پر الیکشن میں حصہ لے رہاہوں،ہمارا مقصد گراس روٹ لیول تک عوام کے مسائل کو حل کرنا ہے،اور ان کی محرومیوں کو ختم کرناہے ،یہ صرف اسی صورت ممکن ہے کہ آپ اس بار پی ٹی آئی کے امیدواروں کو آزمائیں اور انہیں اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب کریں ،اور پھر ہم آپ کے مسائل کے لیے جدوجہد کریں گے،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے سعیلہ سے ڈھڈی برادری ،آرائیں برادری،کلیر برادری،کشمیری برادری،راجپوت برادری،کھتڑیل برادری،مرزا برادری،لودھی برادری،بھٹی برادری اور دیگر سب برادریوں کی حمایت ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاست پھولوں کی سیج نہیں ،میرا مقصد صرف کونسلر بننا نہیں،بلکہ اپنے علاقہ کے مسائل کو حل کرنا ہے،سماجی کارکن ہوں دن رات علاقہ کے عوام کیلئے خود کو وقف کیا ہوا ہے عمل پر یقین رکھتا ہوں ،جب ہم نے سعیلہ میں پی ٹی آئی کی بنیاد رکھی تو مسلم لیگ ن کے کارکن مذاق اڑاتے تھے آج وہ خود مذاق بنے ہوئے ہیں،پی ٹی آئی سعیلہ میں اپنی جڑیں مضبوط کر چکی ہے اور ایک طاقت بن چکی ہے اب مسلم لیگ ن کی ضلعی تنظیم خوف زدہ ہے ،کہ وہ نہ صرف وارڈ نمبر 5بلکہ یو سی کوٹلہ فقیر سے ہارے گی،کسی کی ذات یا برادری پر طنز کرنا غیر اخلاقی ہے انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ میری حمایت کرنے والوں کی بہت طویل فہرست ہے ،ان میں مہر ظفر،مہر مدثر،مہر تصدق حسین ،چوہدری ریاض مہر،مہر رفعت،چوہدری صوبیدار(ر) حنیف،منیر حسین یوکے،صوبیدار (ر)شریف،چوہدری علیم رسول ایڈووکیٹ،افتخار (نکو شاہ)،چوہدری عبدالرفیع،چوہدری افضال محمود یوکے،چوہدری شفیق ،چوہدری انور،چوہدری صالح ہمایوں،چوہدری قاسم،مہر خرم،فیصل محمود،مرزا اجمل بیگ،مرزا ندیم بیگ،قدیرحسین،عمران عمری بٹ،وحید بٹ،اشرف ڈار،انور ڈار،افتخار ،ذوالفقار،چوہدری شہزاد کلیر،وقاص ،عمران ،عدنان آرائیں اور دیگر شامل ہیں،پی ٹی آئی کے کارکنوں کی محبت اور علاقہ کے عوام پرزور اصرار مجھے الیکشن کے میدان میں لایا ہے پی ٹی آئی کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں تاکہ ملک کو موجودہ فرسودہ نظام سے نکالا جا سکے،انشاء اللہ سعیلہ کے عوام کی محبت مجھے کامیابی کے زینے پر پہنچائے گی،اور وہ 19نومبر کو بلے پر مہر لگا کر کامیاب کریں اسی صورت میں تبدیلی ممکن ہے اور عمران خان کا ساتھ دیں جو اس نظام کو بدلنے کیلئے کرکٹ کے میدانوں کو چھوڑ کر سیاست کے میدان میں اترا ہے انشاء اللہ وارڈ نمبر 5سے فاتح رہوں گا کیونکہ مجھے آپ کی محبت ،تعاون حاصل ہے،

 

The post سعیلہ میں پی ٹی آئی کا بانی رکن ہوں،چوہدری عبدالغفار مہر گوگا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles