Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 89ویں سالگرہ نہایت جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی

$
0
0

جہلم(سید افتخار کاظمی،محمد افضل بٹ)بانی جمہوریت و پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 89ویں سالگرہ نہایت جوش وخروش کے ساتھ ساتھ عقیدت و احترام سے منائی گئی ،چوہدری عبدالشکور ،تفصیلات کے مطابق شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 89ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے اور ورکروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر حافظ صدیق،چوہدری صفدر حسین،محمدصدیق،مرزا نغمان،مرزا زاہد،مرزا ذوالفقار،رفیق بھٹی،عبدالرزاق نے ملکر سالگرہ کا کیک کاٹا اور بانی پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان اور پاکستان کی عوام کی جو خدمات اپنے دور حکومت میں انجام دیں اس کو سراہا،انہوں نے کہا کہ لیڈر پیدا ہوتے ہیں بنتے نہیں،پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریے اور سوچ کا نام ہے جس کو ہر کوئی آسانی سے سمجھ نہیں سکتا جس نے اس کو سمجھ لیا ہے وہ اس کو چھوڑ نہیں سکتا،کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی مفاد کی پارٹی نہیں قربانیوں جدوجہد اور عوام کی خدمت کی پارٹی کا نام ہے انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے تمام عہدیداران و ممبران کیلئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ پیپلز پارٹی کے تمام عہدیداران و ممبران میں اتحاد واتفاق پید ا کرے اور آئندہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ بلاول بھٹو برسراقتدار آئے تاکہ وہ اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور اپنی والدہ محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کے مشن کو لے کر آگے چلے اور پاکستان کی عوام کی خدمت کرے اسی میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہے،

The post جہلم میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 89ویں سالگرہ نہایت جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles