Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ریسکیو1122 اسٹیشن جہلم پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس

$
0
0

جہلم(عبدالغفور بٹ)ریسکیو1122 اسٹیشن جہلم پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد مرسلین، کنٹرول روم انچارج امتیاز احمد خان، اسٹیشن کوآرڈینیٹر محمد آصف شہزاد اور دیگر عہدہ داران نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایت پر ریسکیو1122 جہلم نے تما م سرکاری ، نیم سرکاری اور نجی اداروں کی ایمبولینسز کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیاہے ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمودنے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تمام ایمبولینسز مالکان رجسٹریشن کے عمل کو بہتر بنانے کے لئے تمام دستاویزات اپنے ہمراہ لائیں۔ایمبولینسز مالکان اور ڈرائیورز کے بارے میں تمام تفصیلات کو درج کیا جائے گا اور کوائف مکمل ہونے پر ریسکیو1122 جہلم کی جانب سے رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ جاری کیا جائے گا۔اور ان ایمبولینسز کو ہی حادثاتی مریضوں کی منتقلی کے لئے استعمال کیا جا سکے گا جن کا مکمل ریکارڈ ریسکیو 1122 کے پاس ہوگا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمودنے ہدایت کی کہ تمام ایمبولینس مالکا ن جلد از جلد اپنی رجسٹریشن کروا لیں بصورت دیگرغیر رجسٹرشدہ ایمبولینسز روڈ پر چلنے کی اہل نہیں ہوں گی اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

The post ریسکیو1122 اسٹیشن جہلم پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles