Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم میں کھیلوں کی سرگرمیاں 15روز تک جاری

$
0
0

جہلم(نمائندہ جہلم جیو)ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے سپورٹس سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے جہلم بھر کے مختلف سکول و کالجوں کے 2530 طلبہ اور 1936 طالبات کھلاڑیوں / ایتھلیٹس کو کھیلوں میں شامل کروا کے ڈسٹرکٹ جہلم سپورٹس میلا 2016کو کامیاب بنایا۔ ان کھیلوں میں سپورٹس کلب ،انٹر سکول، انٹرتحصیل اور انٹر ضلع کے ٹورنامنٹ شامل ہیں۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، کبڈی، رسہ کشی اور فیلڈ ایتھلیٹکس کے مقابلے شامل ہیں۔ کھیلوں کی سرگرمیاں 15روز تک جاری رہی اور ان میں تمام کھلاڑیوں نے خا صی دلچسپی کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نے کھیل سرگرمیوں کو کامیاب بنانے کے لئے ضلع بھر کے تمام آفیسران کی مثبت کاوشوں کو خوب سراہا جس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسروحید احمد، ای ڈی او ایجوکیشن انور فاروق اور متعلقہ آفیسران شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان کا کہنا تھا کہ کھیل طلبا ء کی جسمانی و ذہنی نشوونما میں مدد گار ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ طالب علموں کو اپنے بہتر مقصد کے حصول کی بھی ترغیب دیتے ہیں۔،کھیل جہاں طالب علموں کو ڈسپلن کی تربیت دیتے ہیں، وہاں ایمانداری ، لگن، برداشت، امن اور رواداری کا جذبہ بھی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور جہلم کے لئے مثبت سرگرمیاں خوش آئین ثابت ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو مایوسی اور ناامیدی کے اندھیروں سے نکال کر مثبت اورتعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کریں تا کہ وہ اپنا روشن مستقبل دیکھ سکیں۔

The post جہلم میں کھیلوں کی سرگرمیاں 15روز تک جاری appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles