جہلم(عبدالغفور بٹ)’’پولیس کارکردگی‘‘2015کے مقابلہ میں 2016میں جرائم میں واضح کمی ہوئی،2016میں 828اشتہاری مجرمان گرفتار ہوئے،تھانہ صدر پولیس اشتہاری مجرمان کی گرفتاری میں پہلے نمبر پر رہی،سب سے زیادہ گینگز بھی تھانہ صدر پولیس نے پکڑے،2016میں گرفتار ملزمان سے 70فیصد برآمدگی ہوئی جبکہ 2015میں 40فیصد برآمدگی ہوسکی تھی،سامیہ شاہد اور عظمیٰ خان قتل کیسز کے ملزمان کو بروقت گرفتار کیا گیا مقتولین غیر ملکی شہریت یافتہ ہونے کی وجہ سے کیسز بین الاقوامی سطح پر مشہور ہوئے،2016میں اسلحہ کے 344منشیات کے 620اور قمار بازی کے 27مقدمات درج ہوئے،2015 ء میں اسلحہ کے 309منشیات کے 476اور قمار بازی کے 22مقدمات درج ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق ضلع جہلم پولیس کی کارکردگی سال 2015کی نسبت 2016میں کافی بہتر رہی،2015میں ڈکیتی کے 5مقدمات درج ہوئے جبکہ 2016میں صرف دو مقدمات درج ہو سکے،2015میں سرقہ بالجبر کے 36مقدمات درج ہوئے تھے جبکہ 2016میں 32مقدمات درج ہوئے،2015میں نقب زنی کی 53وارداتیں ہوئیں جبکہ 2016میں 36نقب زنی کی وارداتیں رونما ہوئیں،2015میں کار چوری کی 13،موٹرسائیکل چوری کی 24وارداتیں ہوئی تھیں جبکہ 2016میں کار چوری کی 11اور موٹرسائیکل چوری کی 24وارداتیں رونما ہوئیں،2015میں سرقہ عام کے 54جبکہ 2016میں 52مقدمات درج ہوئے،2015میں شراب کے 292،چرس اور ہیروئین کے 184مقدمات درج ہوئے تھے جبکہ 2016میں شراب کے 420اور چرس و ہیروئین کے 200مقدمات درج ہوئے،2015میں قمار بازی ایکٹ کے تحت 22جبکہ 2016میں 27مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا،2016میں 74عادی مجرمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی،2015میں آوارہ گردی کے 113جبکہ 2016میں 158مقدمات درج ہوئے،2015میں اسلحہ کی نمائش پر پانچ جبکہ 2016میں 13افراد کے خلاف کارروائی کی گئی،2015میں ناجائز اسلحہ کے 309جبکہ 2016میں 344مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا،2015میں 3290جبکہ 2016میں 4290اشخاص کے خلاف انسدادی کارروائی عمل میں لائی گئی،2015میں ڈکیتی و راہزنی کے 21گینگ گرفتار کیے گئے جبکہ 2016میں 24گینگ گرفتار ہوئے ،2015میں 780اشتہاری مجرمان گرفتار ہوئے جس میں اے کیٹگری کے 117جبکہBکیٹگری کے 663اشتہاری شامل تھے،2016میں اشتہاری مجرمان کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا 828اشتہاری گرفتار ہوئے ان میں اے کیٹگری کے 125جبکہ Bکیٹگری کے 703اشتہاری شامل ہیں،تھانہ صدر 2016میں کارکردگی کے حساب سے پہلے نمبر پر رہا کل 106اشتہاری مجرمان گرفتار کیے جن میں اے کیٹگری کے 29اشتہاری شامل ہیں،تھانہ دینہ دوسرے نمبر پر رہا 101اشتہاری گرفتار کیے جن میں 11اے کیٹگری کے اشتہاری تھے،تیسرے نمبر تھانہ چوٹالہ رہا جس نے کل 99اشتہاری گرفتار کیے جن میں اے کیٹگری کے 13اشتہاری شامل تھے،سب سے زیادہ گینگ بھی تھانہ صدر پولیس نے گرفتار کیے۔
The post ’’پولیس کارکردگی‘‘2015کے مقابلہ میں 2016میں جرائم میں واضح کمی ہوئی، appeared first on JhelumGeo.com.