جہلم(عبدالغفور بٹ)ویسٹ کالونی کی رہائشی خاتون کے خاوند پر تشدد کے الزامات،بچوں نے بھانڈا پھوڑ دیا،جھوٹی ماں کے ساتھ جانے سے انکار،بچوں اور عزیزوں سمیت خاوند طلاق دے کر تھانے سے چلا گیا،جھوٹی خاتون منہ دیکھتی رہ گئی،تفصیلات کے مطابق ویسٹ کالونی کی رہائشی خاتونی رفعت بی بی زوجہ ندیم شفیع نے اپنے خاوند ندیم شفیع کے خلاف درخواست دی کہ مجھے تشدد کا نشانہ بناتا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے،تھانہ صدر پولیس نے خاتون کی درخواست پر خاوند کو طلب کیا تو بچوں نے پولیس کو بیان دیئے کہ پاپا نے ماما کو نہ تو تشدد کا نشانہ بنایا اور نہ ہی دھمکیاں دیں،ویسٹ کالونی کے رہائشی ندیم شفیع نے بتایا کہ میں بیرون ملک محنت مزدوری کرتا ہوں ہر ماہ 38ہزار روپے خرچہ بیوی کو بھیجتا تھا،چھٹی پر آیا تو بیوی نے قرضہ لے رکھا تھا،نہ جانے کسی کو پیسے دے دیئے قرضہ لینے والے گھر سے پیسے مانگنے آئے تو میں نے بیوی سے پوچھا کس کو پیسے دیئے ہیں اس کے علاوہ بچوں نے بھی مجھے ایسی ایسی باتیں بتائیں جو میں نہیں بتا سکتا،بچیاں جوان ہو رہی ہیں ،رفعت بی بی کی بیٹی کائنات ندیم،ارشاد ندیم اور بیٹے ایتھن ندیم نے بتایا کہ ماما جھوٹ بولتی ہیں،پاپا نے نہ تو انکو مارا ہے اور نہ ہی دھمکیاں دی ہیں،بچوں نے بتایا کہ پاپا ہر ماہ پیسے بھیجتے تھے ماما خود پاپا سے لڑائی جھگڑا کرتی ہیں،رفعت بی بی کے خاوند ندیم شفیع نے کہا کہ اب بات بڑھ گئی ہے اس سے پہلے بچوں اور دیگر افراد نے بھی بری حرکات سے آگاہ کیا اور عزیز و اقارب کی مداخلت پر دوبارہ واپس کیا۔میرے اوپر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا کر تھانے بلوایا گیا،آج کے بعد میں رفعت بی بی کے کسی قول وفعل کا ذمہ دار نہیں اور نہ ہی میرا اور میرے بچوں کا اس سے کوئی تعلق ہے،رفعت بی بی کے خاوند نے بتایا کہ آگ لگا کر خودکشی کرنے اور مجھ سمیت میرے خاندانی افراد کو پھنسانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں،اگر ایسا ہوا تو میرا اس سے کوئی تعلق نہیں۔
The post ویسٹ کالونی کی رہائشی خاتون کے خاوند پر تشدد کے الزامات،بچوں نے بھانڈا پھوڑ دیا appeared first on JhelumGeo.com.