جہلم(عبدالغفور بٹ)مصطفی کریمﷺ کے بغیر اللہ رب العزت تک رسائی محال ہے۔کائنات میں توحید کے سب سے بڑے علم بردار آپﷺ ہیں۔ آپ ﷺ کی ذات گرامی ہی وجہ تخلیق کائنات ہے۔آپﷺ ہی وجود باری تعالیٰ کی برہان ہیں۔ان خیالات کااظہار علامہ قیصر یعقوب نے پیر صاحب آف بھنگالی شریف صاحبزادہ پیر سید مخدوم عباس محمد شاہ کی آمد پر جامع مسجد گلاب شاہ شمالی محلہ میں منعقدہ عظیم الشان جشن ولادت مصطفیﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پیر صاحب آف بھنگالی شریف کی جہلم آمد پر ان کے مریدین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے ان کا شایان شان استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔صاحبزادہ پیر مخدوم عباس محمد شاہ اپنے عقیدت مندوں کے ہمراہ جہلم آمد پر دربار حسینی فیض رساں دربار عالیہ بھنگالی شریف کے خادم خاص اور مرید خاص حاجی طارق حسین کی رہائش گاہ واقع ریور روڈ تشریف لائے اور قدم رنجہ فرمایا۔اس موقع پر حاجی طارق حسین نے پیر صاحب اور مریدین کی چائے سے پروقار تواضع کی اور اپنے گھر آمد پر خوش آمدید کہا۔اس موقع پر پیر صاحب کے مرید خاص اور عقیدت مند حاجی عبدالجبار زرگر اور جمیل بھٹی کے علاوہ بڑی تعداد میں عقیدت مند موجود تھے۔ازاں بعد پیر صاحب اپنے مریدین کے ہمراہ اپنے مرید خاص اور خادم خاص حکیم امتیازالحق قریشی اور اعجاز الحق قریشی کے گھر تشریف لے گئے اور اپنے فیض سے نوازا۔اس موقع پر پیر صاحب اور مریدین کی خاطر تواضع کی گئی۔اس کے بعد دربار عالیہ بھنگالی شریف کے خادم خاص اور مرید خاص حاجی عبدالجبار زرگر کی رہائش گاہ واقع شمالی محلہ میں پیر صاحب اپنے مریدین کی بڑی تعداد کے ہمراہ قدم رنجہ فرمایاا ور لنگر شریف کا افتتاح فرمایا اور بعدازنماز عشاء جامع مسجد گلاب شاہ شمالی محلہ میں منعقدہ محفل میلاد میں شرکت فرمائی اور مریدین کو اپنی دیدار عام سے نوازا۔اس موقع پر صدر انتظامیہ کمیٹی جامع مسجد گلاب شاہ سید نذیر حسین شاہ اور کمیٹی کے دیگر عہدیداران کا خصوصی تعاون قابل تعریف تھا۔
The post پیر صاحب آف بھنگالی شریف کی جہلم آمد ،شاندار استقبال اور عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد appeared first on JhelumGeo.com.