Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

انتہائی اہمیت کی حامل شاہراہ کشمیر لوئر ٹوپہ سے کوہالہ تک ٹوٹ پھوٹ کر کھنڈرات میں تبدیل

$
0
0

مری گلیات نامہ نگار )انتہائی اہمیت کی حامل شاہراہ کشمیر لوئر ٹوپہ سے کوہالہ تک ٹوٹ پھوٹ کر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی بار بار منتخب حکومتی نمائندوں کے اعلانات کے باوجود روڈ کی تعمیر شروع نہ ہو سکی جس پر اس روڈ پر سفر کرنے والے عوام اور ملحقہ یونین کونسلوں کی لاکھوں کی آبادی شدید سفری مشکلات سے دو چار ہو کر رہ گئی عوام سراپا احتجاج ہیں محکمہ ہائی وے پنجاب کی غفلت اورلاپرواہی کے باعث راولپنڈی مری شاہراہ کشمیر لوہرٹوپہ سے کوہالہ تک مکمل طورپرکھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے روڈکی خستہ حالی کے باعث اس شاہراہ پرسفرکرنے والے لاکھوں عو ام بھی شدیدسفری مشکلات سے دوچارہوکررہ گئے ہیں گزشتہ کئی سال سے لوہرٹوپہ سے کوہالہ تک انتہائی اہمیت کی حامل دفاعی روڈکومکمل طورپرنظراندازکیاجارہاہے جبکہ پاکستان اورآزادکشمیرکے درمیان سامان کی رسدوترسیل کاسب سے بڑاذریعہ یہی روڈہے علاقہ کے عوام کے وفد نے میڈیا کو بتایا کہ سہربگلہ۔علیوٹ پوٹھہ،پھگواڑی اوردیول کے عوام نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے شاہراہ کشمیربلاک کرنے کی دھمکی دی ہے سابق ممبرضلع کونسل راجہ عبارت خان ،شوکت ارباب عباسی، عتیق عباسی،سجادالحسن عباسی،ندیم عباسی ،شوکت عباسی،یاسین قریشی،رئیس عباسی،اقراب عباسی،محمدتاج عباسی،گلنوازعباسی، عابدعباسی ،امجدمحمودعباسی،اسدمحمود،اوردیگر شامل تھے نے کہاکہ سہربگلہ۔علیوٹ پوٹھہ،پھگواڑی اوردیول کے عوام نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے شاہراہ کشمیربلاک کرنے کی دھمکی دی ہے سابق ممبرضلع کونسل راجہ عبارت خان ،شوکت ارباب عباسی، عتیق عباسی،سجادالحسن عباسی،ندیم عباسی ،شوکت عباسی،یاسین قریشی،رئیس عباسی،اقراب عباسی،محمدتاج عباسی،گلنوازعباسی، عابدعباسی ،امجدمحمودعباسی،اسدمحمود،اوردیگرنے کہاکہ اس روڈپرواقع پانچ یونین کونسلز مسیاڑی،سہربگلہ۔پوٹھہ،پھگواڑی اوریوسی دیول سے مسلم لیگ ن کے چیئر مین اور وائس چیئر مین منتخب کئے گئے تھے مگر ان کو بھی علاقہ کے عوام کی سفری مشکلات کا کوئی احساس نہیں ہے کیو نکہ ان نمائندوں نے خود اسلام آباد میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں پاکستان سے آزادکشمیرسرکاری فوڈاورگندم سپلائی کرنے والے ٹھیکداران محمدبشیرعباسی نے بتایاہے کہ راولپنڈی مری شاہراہ کشمیرروڈلوہرٹوپہ سے کوہالہ تک ٹوٹ پھوٹ کرختم ہوچکی ہے اس روڈپرہمارے لئے گاڑیوں کاچلاناانتہائی مشکل ہوچکاہے ہرسال ٹرانسپورٹرزلاکھوں روپے ٹیکس اداکرتے ہیں مگر نہ جانے محکمہ ہائی وے اس اہم شاہراہ کوکیوں مسلسل نظراندازکررہاہے ٹرانسپورٹرزاورعوامی حلقوں نے وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف سے لوہرٹوپہ سے کوہالہ تک شاہراہ کشمیر کی فوری تعمیرکامطالبہ کیاہے۔۔۔۔۔

The post انتہائی اہمیت کی حامل شاہراہ کشمیر لوئر ٹوپہ سے کوہالہ تک ٹوٹ پھوٹ کر کھنڈرات میں تبدیل appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles