اسلام آباد: پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت نے ہر اہم فورم کو سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن پاکستان اپنے ملک میں مداخلت اور کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ثبوت اقوام متحدہ میں پیش کرتا رہے گا۔
دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں پاکستان پر الزام لگایا گیا کہ اسلام آباد داعش اور القاعدہ جیسی شدت پسند کالعدم تنظیموں کی معاونت کر رہا ہے لیکن سلامتی کونسل نے پاکستان پر پابندیوں کی قرار داد مسترد کردی۔
The post پاکستان بھارتی حکومت کی معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کا شکار ہے، دفتر خارجہ appeared first on JhelumGeo.com.