ملک وال(سکندر گوندل سے) میونسپل کمیٹی ملک وال ، مسلم لیگ ن کے قدیرالحسن شاہ ٹاس جیت کر چیئرمین جبکہ حبیب الرحمن بھٹی ایڈووکیٹ وائس چیئرمین منتخب ہو گئے۔تفصیلات کیمطابق میونسپل کمیٹی ملک وال کے چیئرمین کیلئے جمعرات کے روز ہونے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے قدیرالحسن شاہ اور آزاد امیدوار قمر خان کے درمیان مقابلہ سات سات ووٹوں سے برابر ہو گیا تھا جبکہ قمر خان کے چار ووٹ ڈبل مہر کی وجہ سے مسترد ہو گئے تھے۔ جس پر ریٹرننگ آفیسر آصف رضا نے گزشتہ روز ٹی ایم اے آفس میں دونوں امیدواروں کی موجودگی میں ٹاس کیا جبکہ اس موقع پر ڈی ایس پی راجہ فخر بشیر بھی موجود تھے ۔ ٹاس کیلئے دن 11بجے کا وقت دیا گیا تھا اور پولیس نے دن 10بجے ہی ٹی ایم اے آفس کے سامنے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیے تھے اور سڑک کے شمالی حصہ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا تھا ۔ تاہم ایک امیدوار کی وجہ سے ٹاس شام پانچ بجے تک تاخیر کا شکار ہو گیا ۔ شام پانچ بجے دونوں امیدوار ریٹرننگ آفیسر کے پاس پہنچے تو ٹاس کیا گیا جس میں قدیرالحسن شاہ چیئرمین میونسپل کمیٹی جبکہ حبیب الرحمن بھٹی وائس چیئرمین کامیاب ہو گئے۔ نتائج آنے پر ن لیگ کے کارکنوں نے بھنگڑے ڈالتے ہوئے جیت کا جشن منایا ۔
The post ، مسلم لیگ ن کے قدیرالحسن شاہ ٹاس جیت کر چیئرمین جبکہ حبیب الرحمن بھٹی ایڈووکیٹ وائس چیئرمین منتخب appeared first on JhelumGeo.com.