Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

رب ذوالجلال نے رسول اللہ ﷺ کو بے مثل بشریت اور بے مثل نورانیت سے متصف فرما کر اس کائنات میں جلوہ گر فرمایا،مولانا محمد شہزاد مکی

$
0
0

جہلم(عبدالغفور بٹ)رب ذوالجلال نے رسول اللہ ﷺ کو بے مثل بشریت اور بے مثل نورانیت سے متصف فرما کر اس کائنات میں جلوہ گر فرمایا۔رسول اکرمﷺ کے ہاتھ مبارک کے اوصاف اور کمالات کا یہ عالم تھا کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اس کائنات میں ریشم بھی اتنا نرم نہیں جتنا رسول اللہ ﷺ کا دست اقدس نرم ہے اور اتنی خوشبو عنبرا ور کستوری میں بھی نہیں جتنی خوشبو رسول اللہﷺ کے ہاتھ مبارک میں ہے۔ ان خیالات کااظہار مبلغ اسلام خطیب اہلسنت مولانا محمد شہزاد مکی نے نائب صدر جہلم پریس کلب عبدالغفور بٹ کی رہائش گاہ واقع چونترہ میں جشن ولادت مصطفیﷺ کے سلسلہ میں منعقدہ عظیم الشان محفل میلاد ﷺ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ صحابہ کرامؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ دن میں کسی صحابی سے اگر ایک بار مصافحہ فرما لیتے تو رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ مبارک کو مس کرنے کی برکت سے دن بھر اس صحابی کے ہاتھوں سے کبھی خوشبو ختم نہ ہوتی۔مولانا شہزاد مکی نے کہا کہ صحیح مسلم شریف میں ہے کہ حضرت ام سُلیم رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ہم رسول پاک ﷺ کے بدن مبارک کا پسینہ اپنے بچوں کو لگاتے تو آپ کے پسینہ مبارک کی برکت سے ہمارے بچے مصیبتوں اور بلاؤں سے محفوظ رہتے ہیں۔علامہ شہزاد مکی نے کہا کہ اگر ہم نبی کریمﷺ کے سیرت وکردار اور آپ کی دی ہوئی تعلیمات اور احکامات پر عمل کریں تو نہ صرف ہمارا گھر ،ہمارا ملک بلکہ پورا عالم اسلام دہشت گردی ،تخریب کاری،کرپشن اور غربت و بے روزگاری سے چھٹکارا حاصل کر کے امن کا گہوار ہ بن سکتا ہے کیونکہ قیامت تک کا زمانہ ہمارے نبی کریم ﷺ کی نبوت کا زمانہ ہے اس لیے امت مسلمہ کے ہر دکھ کی دوا نظام مصطفیﷺ ہے۔انہوں نے آخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے حبیب ﷺ کے صدقے ہمارے وطن عزیز میں نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ فرمائے کیونکہ میلاد مصطفیﷺ کا یہی تقاضا ہے۔

جہلم(عبدالغفور بٹ)ولادت مصطفی ﷺ پر خوشی کااظہار حکم خدا وندی کی تعمیل اور جذبہ محبت کی تکمیل ہے۔ولادت مصطفیﷺ پر اظہار خوشی دراصل اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ کا اظہار تشکر ہے۔ ان خیالات کااظہار عبدالغفور بٹ نائب صدر جہلم پریس کلب نے اپنی رہائش گاہ واقع چونترہ میں منعقدہ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کائنات پر اللہ تعالیٰ کے عطا کردہ سارے انعامات اورا کرامات میں سب سے بڑی نعمت اور انعام وجود مصطفیﷺ ہے اور یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی کسی بھی نعمت اور احسان کو کائنات پر کر کے احسان نہیں جتلایا اگر جتلایا ہے تو وہ صرف اور صرف احسان مصطفیﷺ ہے۔عبدالغفور بٹ نے کہا کہ آپﷺ کی ولادت پر اظہار خوشی سے ایک نئی بہار آجاتی ہے جسے محسوس کچھ لوگ ہی کرتے ہیں۔

The post رب ذوالجلال نے رسول اللہ ﷺ کو بے مثل بشریت اور بے مثل نورانیت سے متصف فرما کر اس کائنات میں جلوہ گر فرمایا،مولانا محمد شہزاد مکی appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles