مری(عثمان علی سے) ہمارے آج کے حالات کی وجہ دین محمدیﷺ سے دوری ہے جب تک ہم اسلامی تعلیمات کو نہیں اپناتے جس پاکستان کا خواب ہمارے قائدمحمد علی جناح نے دیکھا تھا وہ پورا نہیں ہو سکتا لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب کو اسوہ رسول اور قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کریں بصورت دیگر اسلام دشمن قوتیں ہمارے خلاف برسرپیکار ہیں ان خیالات کا اظہار مری آرٹس کونسل اور دختران اسلام اکیڈمی مری کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والے سیمینار بسلسلہ تقریبات یوم قائدمیں ملک کے نامور دانشور صدارتی ایوارڈ یافتہ پروفیسر وقاص احمد خان نے اپنے خطاب میں کیا۔دیگر مقررین میں سجاد احمد عباسی اور عتیق احمد عباسی چیئرمین دختران اسلام اکیڈمی ، شامل تھے۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد ابرار عالم نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب کا ویژن ہے کہ قائد کے فرمودات پر عمل کیاجائے اور قائد کے پیغام کو پھیلایا جائے اور آج کی تقریب بھی اسی سلسلے کی کڑی تھی۔ اس تقریب میں مری شہر کی نمایاں شخصیات جن میں مسعود بٹ، مرزا سہیل بیگ ، عبدلعلیم ، ندیم حسین شوکت، محمدشاکر عباسی، حافظ شکیل عباسی اوردیگر معززین شہر نے شرکت کی اور مری آرٹس کونسل اور دختران اسلام اکیڈمی مری کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔
The post ہمارے آج کے حالات کی وجہ دین محمدیﷺ سے دوری ہے،پروفیسر وقاص احمد خان appeared first on JhelumGeo.com.