پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز +عدنان یو نس )ضلع جہلم کے دوسرے بڑے بین الا قوامی شہرت کے حامل کھیوڑہ شہر کی میونسپل کمیٹی کے چیر مین اور وائس چیر مین کے انتخابات سے پہلے مسلم لیگ ن کے دونوں دھڑوں نے اتفاق رائے سے فیصلہ کر لیا اور شہر کی معروف شخصیت بزرگ رہنما ملک خادم حسین اپنے ساتھیوں کو لیکر ملک اعجاز اسلم حسینن کی رہائش گاہ پر گئے اور متفقہ رائے سے دونوں گروپوں شہر کی تعمیر و ترقی اور باہمی شراکت اور مفا ہمت سے عوامی خدمت کے پیش نظر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک فیصل عباس کو چیر مین اور ملک شوکت حیات کو وائس چیر مین کامیاب کرانے کا فیصلہ کیا۔یہ میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن سے وابستگی اور محبت کا اظہار تھا کہ ڈاکٹر عابد صدیق اور ملک عمران نے انتخابات سے دست برداری کا اعلان کر تے ہوئے مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ اور انتشار کو ختم کر دیا۔ ملک فیصل عباس کو 26 میں سے 24 کونسلروں نے ووٹ دیکر کھیوڑہ شہر میں اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے سیاسی مخالفین کو مثبت اور شاندار پیغام دے دیا۔عوام نے اس فیصلہ پر تمام کونسلروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔دو کونسلروں کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے
The post مسلم لیگ ن کے دونوں دھڑوں نے اتفاق رائے سے فیصلہ کر لیا appeared first on JhelumGeo.com.