پائی خیل (نامہ نگار)پیرطریقت رہبرشریعت علامہ پیرمیاں احسان الحق گیلانی نے جامع مسجدمدینہ کبی خیل پائی خیل شہرمیں منعقدہ محفل میلادکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محسن انسانیت ،خاتم پیغمبراں ،رحمتِ ہرجہاں ،انیس بیکراں،آقائے دوجہاں سرورکائنات، فخرموجودات،نبی اکرم،شاہ بنی آدم،نورمجسم،سروردوعالم، جناب احمدمجتبیٰ محمدمصطفیﷺ کاذکرقرب الٰہی حاصل کرنے کابہترین ذریعہ ہے خالق کائنات نے آپﷺکوتمام جہانوں کے لئے باعث رحمت بناکربھیجاآپﷺوجہ تخلیق کائنات ہیں اورآپﷺہی کے ذکرسے یہ دنیاآبادہے حضورپاکﷺکاذکرایساافضل ترین ذکرہے جوخالق کائنات خوداپنے نورانی فرشتوں کے ساتھ ملکرفرماتاہے انہوں نے کہاکہ نبی کریمﷺکاحقیقی عشق ہی مومن کاسرمایہ ہے آپﷺکی محبت سے دلوں میں نورپیداہوتاہے کثرت سے درودشریف پڑھنے سے دکھوں سے نجات ملتی ہے اورروحانی درجات بلندہوتے ہیں ۔نفرتوں ،کدورتوں کے خاتمہ کے لئے ضروری ہے کہ محبت رسولﷺکے دیپ روشن کیے جائیں ۔حاجی ظفراقبال قادری نے آقاﷺکی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیا۔محفل کے اختتام پرسرکارِدوعالم نورمجسم ﷺکے موئے مبارک کی زیارت بھی کرائی گئی ۔سینکڑوں عاشقان مصطفیﷺنے درودوسلام پڑھتے ہوئے آپﷺکے موئے مبارک کی زیارت کی ۔محفل کے اختتام پرصلوٰۃ وسلام اورملک وقوم کی سلامتی کے لئے دعائے خیرکی گئی۔
The post خالق کائنات نے آپﷺکوتمام جہانوں کے لئے باعث رحمت بناکربھیجا،علامہ پیرمیاں احسان الحق گیلانی appeared first on JhelumGeo.com.