پائی خیل (نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق کسانوں کوجدیدسہولیات سے روشناس کرنے کے لئے دن رات ایک کررکھاہے۔ان خیالات کااظہارڈسٹرکٹ آفیسرواٹرمنیجمنٹ میانوالی ملک مشتاق نے ایک ملاقات میں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ کام چورملازمین کوعبرتناک سزادوں گاجبکہ فرائض شناس ملازمین کی حوصلہ افزائی کروں گا۔انہوں نے کہاکہ کسانوں کوحکومت پنجاب کی طرف سے دی گئی جدیدٹیکنالوجی زمین کی لیولنگ،پانی کی کمی کودورکرنے کے لئے پکے کھالے ،جدیدڈرپ سسٹم آف سیزن سبزیا ت کی کاشت اوردیگرجدیدٹیکنالوجی اپناکرنہ صرف اپنی آمدن میں اضافہ کرکے اپنے آپ کوخوشحال کریں بلکہ ملکی معیشت بھی مضبوط کریں۔
The post کسانوں کوجدیدسہولیات سے روشناس کرنے کے لئے دن رات ایک کررکھاہے،ملک مشتاق appeared first on JhelumGeo.com.