Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

’بلدیاتی الیکشن کا آخری مرحلہ مکمل ‘ ضلع کونسل میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو شکست ، باغی امیدوار چیرمین ضلع کونسل منتخب

$
0
0

جہلم(عبدالغفور بٹ) ’بلدیاتی الیکشن کا آخری مرحلہ مکمل ‘ ضلع کونسل میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو شکست ، باغی امیدوار چیرمین ضلع کونسل منتخب ، 59کے ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) کے باغی آزاد امیدوار راجہ قاسم علی خان 34ووٹ لیکر چیرمین جب کہ ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری وائس چیرمین منتخب ہوئے، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حافظ اعجاز محمود جنجوعہ کو 24ووٹ پڑے ، ایک ووٹ ضائع ہو گیا ، پاکستان تحریک انصاف نے پولنگ سے قبل الیکشن کا بائیکاٹ کیا لیکن امیدوار سمیت پی ٹی آئی کے 9ممبران ضلع کونسل نے ووٹ کا حق استعمال کیا ، میونسپل کمیٹی جہلم کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حاجی مرزا راشد ندیم 35ووٹ لیکر چیرمین جب کہ چوہدری مقبول حسین وائس چیرمین منتخب ہو گئے ، آزاد امیدوار خادم اللہ بٹ نے 9ووٹ حاصل کیے ، پولنگ صبح نو بجے سے دن دو بجے تک ہوئی ، سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن کا آخری مرحلہ آخر کار مکمل ہو گیا ہے گزشتہ روز ضلع کونسل جہلم اور میونسپل کمیٹی جہلم کے الیکشن کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ، پولنگ صبح نو بجے شروع ہوئی جو دن دو بجے تک جاری رہی ، ضلع کونسل کی چیرمین شپ کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حافظ اعجاز جنجوعہ اور مسلم لیگ (ن) کے باغی امیدوار راجہ قاسم علی خان کے درمیان تھا ، راجہ قاسم علی خان کو قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ٹکٹ جاری کیا جو بعد ازاں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مداخلت پر تبدیل کر کے مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ اعجاز جنجوعہ کو دے دیا گیا جس سے مسلم لیگ (ن) کے اندر اختلافات پیدا ہو گئے ، مسلم لیگ (ن) کے 24باغی ممبران ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی کی قیادت میں متحد ہو گئے اور باغی ممبران نے مقامی ہوٹل میں حلفیہ طور پر راجہ قاسم علی خان کی حمایت کا اعلان کیا ، باغی ممبران کو مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے نوابزاہ مطلوب مہدی جب کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حافظ اعجاز جنجوعہ کو ایم این اے چوہدری خادم حسین، ایم این اے نگہت پروین میر، ایم پی اے چوہدری لال حسین ، ایم پی اے مہر محمد فیاض ، ایم پی اے راجہ اویس خالد ، ایم پی اے چوہدری نذر گوندل ، سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم ، مسلم لیگ (ن) کے صدر چوہدری محمد بوٹا جاوید اور جہلم کی پوری مسلم لیگ (ن) کی حمایت حاصل تھی ، الیکشن سے قبل دونوں امیدوار جیت کے دعوے دار تھے ، ضلع کونسل میں 59کے ہاؤس میں مسلم لیگ (ن)کے امیدوار حافظ اعجاز جنجوعہ کو 24جب کہ آزاد امیدوار راجہ قاسم علی خان کو 34ووٹ پول ہوئے ، ایک ووٹ ضائع ہوا ، فتح کا علان سنتے ہی راجہ قاسم علی خان کے حامیوں نے پرجوش انداز میں نعرے بازی کی اور کندھوں پر اٹھا کر نو منتخب چیرمین ضلع کونسل قاسم علی خان کو ریلی کی شکل میں ایم این اے نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی کے گھر لے کر گئے ، جہاں ایم این اے نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلم لیگ (ن) کے ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے ، میاں نواز شریف کے سپاہی ہیں اور رہیں گے جیت مسلم لیگ (ن) کی ہوئی ہے ، راجہ قاسم علی خان نے کہا کہ کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے بعد تمام ووٹرز ، دوستوں ، عزیزوں اقارب کا شکر گزار ہوں انشاء اللہ سب ملکر ضلع کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کریں گے ، علاوہ ازیں میونسپل کمیٹی جہلم کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے حاجی مرزا راشد ندیم چیرمین جب کہ چوہدری مقبول حسین وائس چیرمین منتخب ہو گئے ہیں ، 45کے ہاؤس میں مرزاراشد ندیم کو 35جب کہ آزاد امیدوار خادم اللہ بٹ کو 9ووٹ پول ہوئے ایک ووٹ ضائع ہوا ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا ، سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ، ضلع کونسل میں 45جب کہ میونسپل کمیٹیوں میں 26چھبیس پولیس اہلکار تعینات رہے ۔

The post ’بلدیاتی الیکشن کا آخری مرحلہ مکمل ‘ ضلع کونسل میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو شکست ، باغی امیدوار چیرمین ضلع کونسل منتخب appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles