جہلم(نمائندہ جہلم جیو)ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان نے کہا کہ کرسمس ڈے اور نئے سال کی تقریبات کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس الرٹ ہیں، کسی بھی ہنگامی حالات کی صورت میں پاک فوج بھی سول اداروں کی مدد کیلئے چوکس ہے ، باہم کوارڈینیشن سے عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ تمام مذاہب کی خفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے،کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جا رہے ہیں، اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق لاؤڈ سپیکر کا استعمال کیا جائے ۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ٹی ایم ایز بھی امن امان کو قائم رکھنے کے لئے انتظامات مکمل رکھیں۔رواں سال بھی جہلم بھر میں امن کو فروغ دینے کے لئے ر پولیس اورسول محکمے الرٹ رہیں گے۔ان خیا لات کا اظہار ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان نے بین المذاہب ہم آہنگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصرہمارے ملک میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے لئے کام کر تے ر ہے ہیں ہمیں بحیثیت قوم اپنے ملک کی حفاظت اورکرسمس ڈے کے موقع پرامن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے تمام طبقہ ہائے فکر کے لوگوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ڈی پی او حسن اسد علوی ،اور ضلع کے تمام انتظامی افسران کے پیش نظر فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کر رہے ہیں ۔جس کے لئے وہ قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں تمام مشکو ک افراد کی کڑی نگرانی جاری رہے گی اور کوئی بھی فرد امن وامان کی راہ میں رکاوٹ بنا تو اسے ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا، تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کے جا رہے ہیں ۔ کرسمس کے موقع پر جہلم میں کیک کاٹنے کی تقریب میں اے ڈی سی احمر نائیک بھی شامل ہوں گے۔بین المذاہب ہم آہنگی اجلاس میں ڈی او سی کاشف علی ،اسسٹنٹ کمشنرز ،ڈی آئی او، قاری عمر خوبیب ، مرکزی انجمن امامیہ کے سر پرست اعلیٰ مسعود الحسن گیلانی ،محمدشہزاد ملکی ، فاد ر یعقوب شہزاد کے علاوہ ضلع کے تمام علماء موجود تھے ۔
The post نئے سال کی تقریبات کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس الرٹ ہیں،ڈی سی اوجہلم appeared first on JhelumGeo.com.