Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ملک فیصل عباس بلدیہ کھیوڑہ کے بلا مقابلہ چئرمین اور ملک شوکت حیات وائس چئر مین منتخب ہو گئے

$
0
0

کھیوڑہ ( راجہ فیاض الحسن)ملک فیصل عباس بلدیہ کھیوڑہ کے بلا مقابلہ چئرمین اور ملک شوکت حیات وائس چئر مین منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک خادم حسین گروپ کے آزاد امیدوار ملک فیصل عباس میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے چئرمین جب کہ ملک شوکت حیات وائس چئر مین منتخب ہو گئے ہیں۔ چئرمین کا تعلق شہر کی سب سے بڑی اور انتہائی اہم برادری مکڑاچھ سے ہے ۔ان کے والد ملک غلام عباس مرحوم بھی کونسلر رہ چکے ہیں۔ مکڑاچھ شہر کی واحد برادری ہے جس کے عام طور پر شہر میں چار کونسلر ہوتے ہیں اس وقت بھی اس برادری کے راجہ محمد صادق، ملک فیصل اعوان اور ملک فیصل عباس تین کونسلر موجود ہیں۔ماضی میں مکڑاچھ برادری کے کیپٹن عابد حسین ملک اور راجہ نور محمد بلدیہ کے چئرمین جب کہ راجہ نور محمد اور ملک منظور حسین کے علاوہ ملک گل حسین بھی وائس چئرمین بھی رہ چکے ہیں۔گروپ کے سربراہ ملک خادم حسین کا تعلق بھی مکڑاچھ برادری سے ہی ہے۔ اس دھڑے کے نو منتخب شدہ وائس چئرمین ملک شوکت حیات سدا بہار کونسلر ہیں یہ نہ صرف یہ کہ متواتر اپنے حلقہ سے کونسلر منتخب ہوتے چلے آرہے ہیں بلکہ اپنی یونین کونسل کے نائب ناظم بھی رہ چکے ہیں۔ اگرچہ ملک فیصل عباس کے مقابلہ میں راجہ فاروق حسنین نذر گروپ کے ڈاکٹر عابد صدیق ریحان بطور چئرمین اور ملک عمران نے بطور وائس چئرمین آزاد امیدوار کی حیثیت سے موجود تھے تاہم غالباً بات نہ بن سکنے کی بناپر وہ مقابلہ سے دست بردار ہو گئے۔یوں ملک فیصل عباس بلدیہ کھیوڑہ کے چئرمین اور ملک شوکت حیات وائس چئر مین منتخب ہو گئے ہیں۔

The post ملک فیصل عباس بلدیہ کھیوڑہ کے بلا مقابلہ چئرمین اور ملک شوکت حیات وائس چئر مین منتخب ہو گئے appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles