مری(عثمان علی سے)پاکستان کی فضائیں شہدائے آرمی پبلک سکول پشاور کے لہو سے معطر ہیں اورآرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء پاکستانی قوم کے محسن ہیں جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر اپنے وطن کی نظریاتی اساس کی حفاظت کی ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی پروفیسر محمد اختر سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج مری اور موجودہ پرنسپل کیڈٹ کالج مری نے مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام شہدائے آرمی پبلک سکول پشاور کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقدہ سٹیج ڈرامہ ’’روشنی پھیل گئی ‘‘کے اختتام پر اپنے خطاب میں کیا، ڈرامہ میں راولپنڈی ؍اسلام آباد کے معروف فنکاروں سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور پر خوبصورت انداز میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا،ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد ابرار عالم نے اپنے ابتدائیہ میں کہا کہ بزدل دشمن نے معصوم بچوں کو شہید کر کے ان کو تاقیامت امر کر دیااور اپنے لئے ذلت ، رسوائی اور بربادی حا صل کی،مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام تقریبات شہدائے آرمی پبلک سکول پشاور کے ہر پروگرام کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی اور پاکستان کے استحکام پاکستان کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں تقریب میں طلباء ، اساتذہ، میڈیامقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور آرٹس کونسل کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی ۔
The post پاکستان کی فضائیں شہدائے آرمی پبلک سکول پشاور کے لہو سے معطر ہیں،پروفیسر محمد اختر appeared first on JhelumGeo.com.