Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

وکلاء برادری اور صحافی برادری مشترکہ پلیٹ فارم سے مسائل حل کریں گے تاکہ جلد از جلد نتائج حاصل کئے جا سکیں،فواد رشید

$
0
0

جہلم(عبدالغفور بٹ)وکلاء برادری اور صحافی برادری مشترکہ پلیٹ فارم سے مسائل حل کریں گے تاکہ جلد از جلد نتائج حاصل کئے جا سکیں اور سچ کی کھوج میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرکے انصاف کا حصول ممکن بنایا جا سکے ان خیالات کا اظہار رائل میڈیا ہاؤس میں سنٹرل چیرمین فواد رشید اور ذوالفقار علی ملک نائب صدر لائیرز اینڈ جرنلسٹ ڈیفنس موومنٹ(رجسٹرڈ) نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقعہ ہے کہ وکلا برادری اور صحافی برادری کندھے سے کندھا ملا کرسوسائٹی کے روزمرہ کے مسائل حل کر کے عوام کو خوشحالی کی طرف لائیں گے ، اس سلسلے میں سوسائٹی کی امیدوں پر پورا اتریں گے ، انہوں نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی پلیٹ فارم نہیں مگر سیاست پر نظر رکھنے اور اس کو مفاد عامہ کی بہتری کے لئے مفید بنانے کی طرف ایک پیش رفت ہے،انہوں نے مزید کہاکہ یہ ایک رجسٹرڈ تنظیم ہے اور اس کا مقصد سول سوسائٹی کا تحفظ ،شعور و آگاہی تعلیم و تربیت ،انفرادی اور اجتمائی معاشی اور سیاسی پالیسیوں کے تسلسل کو برقراررکھ کر معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دیناہے ،اس موقع پر ان کے ہمراہ آئے ہوئے جمشید قریشی سنٹرل نائب صدر اور مرکزی نائب چیرمین سہیل صدیق نے بھی اپنے خیالات سے آگاہ کیا اور بڑی مفید معلومات بہم پہنچائیں ۔آخر میں تمام معزز رہنماؤں نے یقین دلایا کہ ہم اہل جہلم کی وکلاء برادری اور صحافیوں برادری کے ہر دم ساتھ اور ثابت قدم رہیں گے۔

The post وکلاء برادری اور صحافی برادری مشترکہ پلیٹ فارم سے مسائل حل کریں گے تاکہ جلد از جلد نتائج حاصل کئے جا سکیں،فواد رشید appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles