جہلم (محمدامجد بٹ) جشن عید میلاد منانے اور درود پاک پڑھنے والے خوش نصیب ہیں ماہ ربیع الاو ل میں سب سے بہترین تحفہ درود پاک ہے یہ بات ممتاز عالم دین علامہ فیاض بشیر قادری نے گزشتہ شب حویلی سید مشاہد علی شاہ مجاہد آباد میں معروف مذہبی اور فلاحی تنظیم ’’بزم درود حبیب ﷺ‘‘ منعقد ہ جلسہ عید میلاد النبی ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس جلسہ کے مہمان خصوصی ناظم تربیت منہا ج القران پروفیسر محمد سلیم چوہدری، پروفیسر شاہد بشیر اور معروف صحافی امتیاز بیگ تھے علامہ فیاض بشیر قادری نے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں رحمتوں اور برکتوں کی برسات ہوتی ہے اور عید میلاد منانے والے ا ن رحمتوں اور برکتوں سے بھر پور مستفید ہو تے ہیں لیکن روز درود پاک پڑھنے والے روزانہ رحمتوں برکتوں کا مزہ لے سکتے ہیں ۔محفل کے اختتام پر ہدیہ درود وسلام پیش کیا گیا اور ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
The post جشن عید میلاد منانے اور درود پاک پڑھنے والے خوش نصیب ہیں،علامہ فیاض بشیر قادری appeared first on JhelumGeo.com.