جہلم(عبدالغفور بٹ)ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے کی بے حسی اور سیاسی رہنماﺅں کی بے توجہی،آج ےوم عید میلادالنبی کے موقع پر سول لائن روڈ پر صفائی نہ ہو سکی اور دور دراز سے جلوس گندی روڈ سے گز ر کر آنے پر مجبور ،شہریوں کا ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق سال میں ایک بار آنے والے محترم و متبرک ےوم ولادت آقا و مولا سرکار دوعالم ﷺمنایا جانے والا ےوم عید میلادالنی کے موقع پر صفائی کا ناقص انتظام کسی طور بھی شہریوں کے کئے قابل قبول نہیں ،شہریوں نے کہا ہے کہ اگر سرکاری ملازم صفائی میں دلچسپی نہیں لیتے تو صفائی کا انتظام لاہو ر اور راولپنڈی کی طرح ٹھیکے پر دے دیا جائے،تاکہ ایسے مبارک ایام میں صفائی کا معےار ےقینی ہوسکے ،شہریوں نے ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان سے اس مبارک موقع پر نامناسب صفائی کرنے پر ایکشن لینے کا مطابلہ تاکہ آئندہ سال کے لئے ان کو صفائی ےاد رہے۔
The post ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے کی بے حسی ،عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر صفائی نہ ہو سکی appeared first on JhelumGeo.com.